امریکہ (رپورٹس)

ریو دی جنیرو (برازیل) کے ساتھ ملحق شہر Magé میں مذہبی کانفرنس کا انعقاد

(حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برازیل)

برازیل کے شہر Rio de Janeiro سے ملحق ایک اور شہر Magé میں اس ماہ کے آخر پر مذہبی آزادی کے حق میں ایک ریلی کا انعقاد ہوا۔ اس کی تیاری اور مشاورت کے سلسلہ میں ریلی کی انتظامیہ نے شہر کے تمام مذہبی راہنماؤں کو مدعو کیا تھا۔ یہ میٹنگ شہر کے میئر کے سیکرٹری کے آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں میئر کے سیکرٹری برائے انسانی حقوق نیز سیکرٹری برائے سیاحت بھی شامل تھے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام کی نمائندگی میں خاکسار کو بھی Rio سے اس میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا گیا۔ چنانچہ خاکسار نے اس میں شمولیت اختیار کی اور انہیں اسلام احمدیت کا تعارف کروایا ۔ نیز بتایا کہ کس طرح جماعت احمدیہ مذہبی آزادی کےلیے اور عالمی امن قائم کرنے کے لیے اپنی کاوشیں کر رہی ہے۔

اس پروگرام میں کئی شاملین نے اپنی باری پر سب کے سامنے اس بات کا ذکر کیا کہ مسلمانوں کے بارے میں بہت کم بات کی جاتی ہے مگر سب سے زیادہ ان لوگوں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے اور تعصب کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ کئی شاملین نےخاکسار کا شکریہ بھی ادا کیا کہ آپ مسلمانوں کے نمائندہ کے طور پر اس میٹنگ میں شامل ہوئے اور جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا۔

یہ ریلی میئر کی انتظامیہ اور مذہبی راہنماؤں کی نگرانی میں شہر کے سنٹر میں منعقد ہوئی۔ جس کا مقصد شہریوں میں مذہبی آزادی کے بارے میں شعور پیدا کرنا اور مذہبی عدم برداشت کو کم کرنا ہے۔احباب سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے ذریعہ بے شمار افراد تک اسلام کا حقیقی پیغام پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(حافظ احتشام احمد مومن نمائندہ الفضل انٹر نیشنل براز یل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button