مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۷ تا ۱۳؍اگست ۲۰۲۳ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۷؍اگست بروز سوموار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ امۃ الجمیل صاحبہ اہلیہ مکرم مرزا یوسف اختر صاحب (نیوکاسل، یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور سات مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۸؍اگست بروز منگل: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم چودھری مبارک احمد ساہی صاحب (یوکے) اور مکرم عبد القدیر صاحب ابن مکرم ٹھیکیدار عبدالرحیم صاحب (ویمبلڈن۔یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اور تین مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۱۱؍اگست بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۴؍اگست ۲۰۲۳ء)

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button