متفرق شعراء

مکرم ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب کے نام

وہ پھول جیسا چہرہ مہکتا گلاب تھا

اُس پر خدا کا فضل ہوا بے حساب تھا

وہ خود بھی اک دوا تھا مریضوں کے واسطے

حکمت کی جیسے ایک کھلی وہ کتاب تھا

کس راستے پہ گامزن ہے جانتا تھا وہ

گویا وہ ہر مریض ہی کا ہم رکاب تھا

بخشا کمال اُس کو خدا نے شعور تھا

پیشہ بھی اُس کا خیر سے کارِ ثواب تھا

صورت حسيں خدا نے دی سیرت تھی خوب تر

جو خُلق اس کا دیکھا وہی لاجواب تھا

بے حد شفیق تھا وہ ملنسار تھا بڑا

وہ اپنے نام جیسا مبشّر سا خواب تھا

اعلیٰ مقام پائے وہ فردوس میں فضا

جو اس جہان میں رہا رحمت کا باب تھا

(ف۔ظ۔فضا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button