مدرسۃ الحفظ بینن کے پہلے طالب علم کا تکمیل حفظ قرآن
بفضلِ اللہ تعالیٰ، مدرسۃ الحفظ بینن کے لیے یہ امرباعثِ افتخارہے کہ افتتاح کےبعد محض تیرہ ماہ میں یہاں سے پہلے متعلم، عزیزم آہودے ماجد (AHOUDE MADJID)نے تحفیظ القرآن الکریم کی سعادت حاصل کی ہے۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مدرسۃ الحفظ کے ۳؍اگست ۲۰۲۱ء کو قیام کے بعد سے یہ مقدم طالب علم ہیں جنہوں نے مکمل قرآن کریم حفظ کرکےمدرسۃ الحفظ کاامتحان پاس کیا ہے۔
عزیزم آہودے ماجد ابن آہودے قدیر ۱۰؍مئی ۲۰۰۷ء کو جماعت بوزو (BOZOUN)، ریجن کوتونو (COTONOU) میں پیدا ہوئے۔ موصوف پرائمری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اگست ۲۰۲۱ء میں مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئے، قاعدہ یسّرنا القرآن تجوید سے مکمل کرنے کے بعد ستمبر ۲۰۲۱ء میں قرآن کریم حفظ کرنا شرو ع کیا اور ۳؍اکتوبر۲۰۲۲ء کو محض تیرہ ماہ کی قلیل مدت میں مکرم حافظ توصیف احمدصاحب کے سامنےقرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ بعد ازاں موصوف نے تین بار قرآن کریم کی دہرائی مکمل کی جس کے بعد ۷؍جولائی ۲۰۲۳ء کو حافظ عبدالحلیم احمد صاحب انچارج مدرسۃالحفظ اور مکرم حافظ فضل اللہ صاحب استاذ مدرسۃ الحفظ نے موصوف کا مکمل قرآن کریم کا امتحان لیا جسے آہودےماجد نے کامیابی سے پاس کیا۔ الحمدللہ۔اللہ تعالیٰ مستقبل میں بھی عزیزم کومزید کامرانیاں عطا فرمائے اورعالم با عمل بنائے۔آمین
(رپورٹ: مرزا فرحان احمد بیگ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)