مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۵؍تا ۱۱؍جون ۲۰۲۳ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۵؍جون بروز سوموار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم مولوی گلزار احمد صاحب سابق معلم وقف جدید (حال پیٹر بورو، یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور آٹھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۸؍جون بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ مقبولہ بی بی صاحبہ اہلیہ مکرم گلزار احمد گل صاحب مرحوم (کارڈف، یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور نو مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۹؍جون بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک ، اسلام آباد ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۲؍جون ۲۰۲۳ء)

٭…۱۰؍جون بروز ہفتہ: حضور انور نے آج انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹیکٹس اینڈ انجنیئرز کی ایوان مسروراسلام آباد، ٹلفورڈ میں منعقد ہونے والی سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس کو بنفس نفیس تشریف لا کر رونق بخشی اورحاضرین سے بصیرت افروز اختتامی خطاب فرمایا۔

٭…اس کانفرنس سے قبل اس میں شرکت کرنے والے کچھ معززین کو حضور انور سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا۔

٭…۱۱؍جون بروز اتوار: آج واقفات نو کینیڈا کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئي۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button