متفرق شعراء

مری گڑیا مری بانو تجھے شادی مبارک ہو

(فہمیدہ بٹ۔ جرمنی)

مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو
مری بیٹی مری لاڈو تجھے شادی مبارک ہو

کھلے ہردم ترا دامن سدا خوشیوں سے ہی پیاری
ترے آنگن خدا کی رحمتیں برسیں مری پیاری
محبت اور الفت کے رہو داماں میں ہی پیاری

مری مٹھو مری جانو تجھے شادی مبارک ہو
مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو

یہی ارماں تھا دل میں کہ تجھے دیکھوں بنی دلہن
اٹھائے ہاتھ سے چلمن ترے مکھ سے ترا ساجن
رہو ہر دم نگاہوں میں ہو دل اس کا ترا مسکن

مری پیاری مری چندو تجھے شادی مبارک ہو
مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو

سدا چھنکے تری چوڑی تری پائل ترا جھومر
وفاؤں کا مجسم ہو ترا ساتھی ترا دلبر
یہی ہے التجا میری رہے سایہ فگن تجھ پر

مری گڑیا مری بانو تجھے شادی مبارک ہو
مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button