یورپ (رپورٹس)

ڈنڈی سکاٹ لینڈ میں قرآن کریم کے تراجم کی نمائش

(ارشد محمود خاں۔ گلاسگو ،اسکاٹ لینڈ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ڈنڈی نے شہر کی مشہور سنٹرل لائبریری میں قرآن مجید کی پندرہ روزہ نمائش کا اہتمام کیا۔ یہ نمائش ۲۳؍جنوری سے لے کر۴؍فروری ۲۰۲۳ء تک کامیابی سے جاری رہی۔ داؤد احمد قریشی صاحب مربی سلسلہ ڈنڈی نے لائبریری انتظامیہ سے اس کی اجازت لی اور مقامی جماعت کے تعاون سے اسے ترتیب دیا تھا۔

اس نمائش میں پینسٹھ کے قریب مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے نسخے رکھے گئے تھے جس میں مقامی سکاٹش لوگوں نے گہری دلچسپی ظاہر کی اور ہمارے سٹال میں وقت گزارا۔ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے بعض مسلمان طالب علم بھی سٹال دیکھنے آئے اور گہری خوشی کا اظہار کیا اورسٹال کی تصاویر بھی لیں۔ الحمد للہ

اس پندرہ روزہ نمائش کے اختتام پر لائبریری انچارج کو درج ذیل کتب تحفةً دی گئیں جنہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اسے مذہب کے سیکشن میں رکھنے کا انتظام کریں گی۔

قرآن کریم مع انگریزی ترجمہ، اسلامی اصول کی فلاسفی، ہمارا خدا، Revelation, Rationality, Knowledge & Truth, Our God, The Great Western Revival

مزید برآں ڈنڈی کے نواحی قصبہCupar کی مقامی لائبریری کو بھی اسی طرح کی کتب دی گئیں جنہوں نے بخوشی کتب قبول کیں۔ بعد میں دوکتب ’’ہماراخدا‘‘ اور قرآن کریم انگریزی ترجمہ کے ساتھ وہاں مذہب کی کتب کے سیکشن میں رکھ دی گئیں۔ الحمدللہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button