امریکہ (رپورٹس)

برمپٹن ویسٹ، کینیڈا میں جلسہ یومِ مسیح موعود کا انعقاد

(محمد سلطان ظفر۔ کینیڈا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے برمپٹن ویسٹ امارت کینیڈا نے ۱۸؍مارچ ۲۰۲۳ء کو بعد نمازِ عصر مسجد مبارک برمپٹن میں جلسہ یومِ مسیح موعود منعقد کیا۔

جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا جس کے انگریزی و اردو تراجم بھی پیش کیے گئے۔ بعد ازاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پاکیزہ منظوم کلام ترنم سے پڑھا گیا اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی پیش ہوا۔

عبدالجبار ظفر صاحب لوکل امیر برمپٹن ویسٹ نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور جلسہ کی غرض و غایت سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد عمیر خان صاحب مربی سلسلہ ’’حضرت مسیح موعودؑ کے ذریعہ اسلام کا احیائے نو‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔

اس کے بعد ’’قادیان دارلامان‘‘ کے موضوع پر ایک دستاویزی ویڈیو حاضرین کو دکھائی گئی۔ بعد ازاں منصور احمد ناصر صاحب سیکرٹری تعلیم نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سچائی کے نشانات‘‘ کے موضوع پر پُرجوش اور پُرمغز خطاب کیا۔

اردو میں کی گئی اس تقریر کا رواں انگریزی ترجمہ ساتھ ساتھ سکرینوں پر دکھا یا جا رہا تھا۔ آج کی کارروائی پر مشتمل ایک ذہنی آزمائش کا مقابلہ بھی کروایا گیا جس میں ۱۳۵؍احباب نے اپنے فونز کے ذریعہ حصہ لیا۔ اس جلسہ کی اختتامی تقریر فرحان کھوکھر صاحب نائب امیر جماعت کینیڈا نے کی۔ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی سے چنیدہ واقعات حاضرینِ جلسہ کی خدمت میں پیش کیے۔ اس پُروقار جلسہ کا اختتام دُعا سے ہوا جو عمیر خان صاحب مربی سلسلہ نے کروائی۔ تقریباً ۸۰۰؍ احباب اس جلسہ میں شامل ہوئے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button