متفرق

مفید آزمودہ ٹوٹکے

(عظمٰی طاہر۔ جرمنی)

نزلہ،زکام اورکھانسی کا علاج

٭…دو کپ پانی

٭…ایک چٹکی زیرہ

٭…سوکھا دھنیا آدھی چھوٹی چمچ

٭…دار چینی ایک دو انچ کا ٹکڑا

٭…ادرک دو انچ کا ٹکڑا

ان سب چیزوں کو خوب اچھی طرح پکا لیں ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیں۔ نزلہ زکام کھانسی میں فوراً آرام آجائے گا۔ بچوں اور بڑوں سب کے لیے بہت مفید ہے۔

خشک کھانسی کا علاج

1۔ باداموں کی سات گریاں رات بھر پانی میں بھگو دیں صبح چھلکا اتار کر چینی اور مکھن کے ساتھ پیس کر کھا لیں۔ اس کے کچھ دیر بعد ایک کپ گرم پانی پی لیں۔ ٹھنڈا پانی نہیں پینا ان شاءاللہ چند دن استعمال کرنے سے خشک کھانسی بالکل ختم ہو جائے گی۔

2۔ دو کپ پانی میں ایک سیب کا چھلکا اور تین لونگ ڈالیں ان کو خوب اچھی طرح پکا لیں۔ شہد ڈال کر پی لیں اس سے بھی خشک کھانسی کو جلد آرام آئے گا۔(نوٹ: اس مضمون میں عمومی معلومات دی گئی ہیں۔ قارئین اپنے مخصوص طبی حالات کے پیش نظر اپنے ڈاکٹر یا جی پی (GP)سے مشورہ کریں۔)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button