دورہ امریکہ ستمبر؍اکتوبر 2022ءمتفرق شعراء

بیت القیوم

(مبارک احمد ظفر)

یہ ہے انعامِ خدا بیت القیوم

زندگی کی ہے بقا بیت القیوم

اس گھٹن اور حبس کے ماحول میں

ایک ہے بادِصبا بیت القیوم

ہو مبارک تم کو اہلِ فورٹ ورتھ

روشنی، نور و ضیا بیت القیوم

یہ بنا اِک مرکزِ توحید بھی

دینِ احمد مصطفیٰ ؐ بیت القیوم

حضرتِ مسرور کے اس عہد میں

بن گئی راہِ ہدیٰ بیت القیوم

یہ سراسر فضلِ یزداں ہے ظفرؔ

دیکھ لی ربّی عطا بیت القیوم

(مبارک احمد ظفؔر )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button