متفرق

خشک میوہ جات کے فوائد

خشک میوہ جات کا استعمال صحت کے لیے نہایت اہم قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپو ر ہوتے ہیں۔ ان میں ایسی قوت اور صحت بخش اجزاءشامل ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کو قوت و طاقت فراہم کرتے ہیں۔ اس میں پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔

میوہ جات کا استعمال پروٹین کی کمی کو پورا کرتا ہے۔غذائی اہمیت کے پیش نظر اسے قدرتی کیپسول بھی کہا جاتا ہے۔ خشک میوہ جات کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھی ماہرین کی جانب سے خشک میوہ جات کے استعمال پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

ڈرائی فرو ٹس جسم کے درجہ حرارت کو بڑھانے اور موسم سرما کے مضر اثرات سے بچائو میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس لیے سردیوں میں اس کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے ۔ نظام انہضام کو بھی بہتر بنانے میں مدد گارثابت ہوتے ہیں۔

مشرقی ممالک میں مائیں سردیوں میں خاص طور پر خشک میوہ جات سے کوئی پنجیری یا مٹھائی تیار کرکے روزانہ کی خوارک میں شامل کرتی ہیں ۔

(مرسلہ:آصفہ احمد)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button