ارشادِ نبوی

علم کو اپنے لیے مصائب ورسوائی کا ذریعہ نہ بناؤ

حضرت جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم علم اس غرض سے حاصل نہ کرو کہ اس کے ذریعہ دوسرے علماء کے مقابلے میں فخر کر سکو۔ نہ اس لیے حاصل کرو کہ جہلا میں اپنی بڑائی اور اکڑ دکھاسکو۔ اور جھگڑے کی طرح ڈال سکو۔ اور نہ اس علم کی بنا پر اپنی شہرت اور نام و نمود کے لیے مجلسیں جماؤ۔ جو شخص ایسا کرے گا یا ایسا سوچے گا اس کے لیے آگ ہی آگ ہے یعنی اسے مصائب و بلیات(بلائیں )اور رسوائی کا سامنا کرنا ہو گا۔

(سنن ابن ماجہ المقدمہ باب الانتفاع بالعلم)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button