اطلاعات و اعلانات

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

درخواستہائے دعا

٭…عطاء النصیر صاحب صدر جماعت احمدیہ یونان تحریر کرتے ہیں: خاکسار کی والدہ محترمہ نسیم بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم عبداللطیف صاحب سابق امیر ضلع خیرپور و سکھر حال مقیم لندن بعارضہ بائل ڈکٹ کینسر بیمار ہیں۔ ڈاکٹرز نے مزید علاج سے معذرت کر دی ہے۔ گزشتہ دنوں میں بیماری میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کی تجویز کردہ ہومیو پیتھی ادویات سے علاج جاری ہے۔ احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالے معجزانہ طور پر شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور صحت و سلامتی والی دراز و فعال زندگی عطا فرمائے۔ آمین

٭…محمد سلطان ظفر صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی اہلیہ امتہ الصبور صاحبہ (صدر لجنہ اسپرنگ ویلی برمپٹن کینیڈا) کل سے بیمار ہیں اور اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں۔ احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین۔

٭…شمس النساء صاحبہ کینیڈا سے تحریر کرتی ہیں: خاکسار کی بڑی ہمشیرہ قمرالنساء صاحبہ اہلیہ فیاض احمد خان صاحب ربوہ کو breast cancer ہے اور ان کا آپریشن بھی ہوا ہے۔ ان کی طبیعت میں کچھ بہتری پیدا ہوئی ہے۔ احبابِ جماعت سے ان کی شفائے کاملہ و عاجلہ کے حوالہ سے دعا کی درخواست ہے۔

دیگر متفرق اعلانات

٭…محمد احسان نور صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل لیسوتھو تحریر کرتے ہیں: جماعت احمدیہ عالمگیر کو جلسہ سالانہ کی بہت مبارک باد۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت جلسہ کے شاملین کو ان تمام دعاؤں کا وارث بنائے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شاملین کے حق میں کی ہیں اور تمام دیکھنے والوں کو اس روحانی مائدہ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ خلافت احمدیہ زندہ باد! جماعت احمدیہ پائندہ باد!

٭… محمد عمر صاحب پاکستان سے لکھتے ہیں: خاکسار، والدہ نصرت نسرین اور تمام گھر والے جلسہ سالانہ یوکے 2022ء کے بابرکت انعقاد پر پوری عالمگیر جماعت کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

٭…انیس احمد صاحب مربی سلسلہ سیرالیون تحریر کرتے ہیں: خاکسار احبابِ جماعت احمدیہ کیلاہوں کے ساتھ احمدیہ مسجد میں جلسہ سالانہ یوکے کی نشریات سن رہا ہے۔خاکسار اور احبابِ جماعت کی طرف سے پیارے حضور کی خدمت میں محبت بھرا سلام اور تمام جماعت احمدیہ عالمگیر کو جلسہ سالانہ یوکے بہت بہت مبارک ہو ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو جلسہ سالانہ کی برکات سے وافر حصہ پانے کی توفیق عطا فرمائے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام کی شاملین جلسہ سے متعلق کی گئی دعاؤں کا وارث بنائے ۔آمین ثم آمین

٭…خلیل احمد صاحب المیرے ہالینڈ سے تحریر کرتے ہیں: ہم سب جلسہ سالانہ یوکے کی نشریات سے مستفیض ہو رہے ہیں۔ تمام جماعت احمدیہ عالمگیر کو جلسہ سالانہ یوکے 2022ء بہت بہت مبارک ہو ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو جلسہ سالانہ کی فیوض و برکات سے کماحقہ مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

٭…درّ شہسوار صاحبہ پاکستان سے لکھتی ہیں: اللہ تعالیٰ جماعتِ احمدیہ عالمگیر کے لیے جلسہ سالانہ مبارک فرمائے۔ نیز دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے بچوں کے نصیب نیک فرمائے، ہمیں بھی اس بابرکت جلسہ میں شامل ہونے کی توفیق دے۔

٭…عزیزہ فریحہ ناصف اور عزیزم فارس احمد ابن ناصف احمد(مربی سلسلہ) پاکستان سے لکھتے ہیں: ہماری طرف سے پیارے آقا اور احباب جماعت کو جلسہ سالانہ یوکے بہت مبارک ہو۔ الحمدللہ خلیفۂ وقت کے مبارک الفاظ دلوں میں ایمان کی تازگی کا موجب بن رہے ہیں۔

٭…کوثر جمیل صاحبہ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل نائیجر مکرم اعزاز احمد صاحب مبلغ سلسلہ ریجن گڈاں رومجی کے حوالے سے تحریر کرتے ہیں: جلسہ سالانہ کے پہلے دن کچھ احباب ایم ٹی اے دیکھ رہے تھے جلسہ یوکے کی حاضری دیکھ کر مکرم خلیل احمد صاحب کہنے لگے کہ یہاں تو دنیا بھر کے لوگ آئے لگ رہے ہیں مکرم خلیل صاحب کو جب بتایا گیا کہ احمدیت دو سو سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے تو کہنے لگے کہ احمدیت میں داخل ہو کر ایسا ہے کہ دنیا کے جس بھی ملک میں چلا جاوں ہر جگہ احمدی بھا ئی مل سکتے ہیں اور یہ صرف احمدیت کی برکت سے ہی ہے اور صرف دنیا میں احمدیت میں ہی ایسا ہے جہاں ایسے رشتے ہیں۔

٭…وسیم ظفر صاحب نیشنل صدر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ برازیل تحریر کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ وائرس کے باعث التوا کے بعد ایک بار پھر جلسہ سالانہ ہر لحاظ سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ یہ خلافت کی برکت ہے کہ آج دنیا کے کونے کونے میں احمدی عشاق ایم ٹی اے اور الفضل انٹرنیشنل کے توسط سے اس جلسہ کا حصہ بنتے ہوئے شامل ہیں اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا الہام "میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا” ہر دن اور ہر لحاظ سے بڑی شان کیساتھ پورا ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں ۔ خاکسار اپنی اور جماعت احمدیہ برازیل کی طرف سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور تمام عالمگیر جماعت احمدیہ کی خدمت میں جلسہ سالانہ کی مبارکباد اور محبت بھرا السلام علیکم کا تحفہ پیش کرتا ہے۔ جلسہ سالانہ کے ضمن میں لائیو کوریج الفضل انٹرنیشنل کی بہترین کاوش ہے اس کے لئے بھی ٹیم الفضل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اللہ تعالیٰ ساری ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

٭… شمس النساء صاحبہ کینیڈا سے تحریر کرتی ہیں: خاکسار الفضل کی ٹیم کا جزاکم اللہ کرنا چاہتی ہے، خصوصا! لائیو ریپورٹنگ کے حوالہ سے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے۔ براہ کرم خاکسار کا سلام حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نیز اپنی ٹیم کو عرض کر دیں۔

٭…صدف علیم صدیقی صاحبہ ریجائنا، کینیڈا سے تحریر کرتی ہیں: خاکسار کی طرف سے پیارے آقا کی خدمت میں محبت بھرا سلام اور جلسہ سالانہ یو کے کی مبارک باد۔ الحمد للہ جلسے کی ساری کارروائی بذریعہ ایم ٹی اے دیکھ رہے ہیں اور اس روحانی ماحول کو پوری طرح سے محسوس کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام رضاکاران کو بہتر سے بہترین جزا سے نوازے جس طرح تندہی سے وہ خدمات بجا لا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ حاضرین جلسہ کو ان تمام دعاؤں کا وارث بنائے جو شاملینِ جلسہ کے لیے مانگی گئیں۔ آمین اللھم آمین۔ ہم سب کی جانب سے جلسہ سالانہ یو کے بہت بہت مبارک۔  خلافت زندہ باد! جلسہ سالانہ یو کے زندہ باد!

٭…حافظ مصور احمد مزمل صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سینیگال تحریر کرتے ہیں: زنگاشور (Zinguinchour) ریجن کے ایک نئے احمدی دوست مکرم سیڈی جے جو نے حضورِانور کے افتتاحی خطاب کے بعد اپنے خیالات کا اظہار ان الفاظ میں کیا کہ ”پیارے آقا کا خطاب اخلاقی تربیتی اور روحانی ترقی کے لئے ایک بے نظیر راہنمائی پر مبنی تھا۔ جوکہ نہ صرف احباب جماعت کے لئے زندگی کو بہترین رنگ میں گزارنے کا درس دیتا ہے بلکہ ہر کسی کے لئے خواہ وہ کسی مذہب یا فرقے سے تعلق رکھتا ہے ۔ ایک سنہری راہنمائی ہے.’’

٭…ریحانہ رحمٰن صاحبہ جہلم سے لکھتی ہیں: اللہ تعالیٰ مزید ترقیات سے نوازے اور مبارک فرمائے۔ جلسہ سالانہ یوکے زندہ باد! ایم ٹی اے زندہ باد!

٭…منزہ سلیم صاحبہ وائبلنگن جرمنی سے تحریر کرتی ہیں: خاکسار، میرے میاں ناصر احمد سلیم صاحب،ہمارے بڑے صاحبزادے مربی سلسلہ جرمنی سجیل احمد اور مسز سجیل احمد، درمیانے واقف نو بیٹے عاطف احمد اور چھوٹے واقف نو بیٹے حزقیل احمد کی طرف سے حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کی خدمت میں محبت بھرا السلام وعلیکم و رحمةاللہ و برکاتہ کا تحفہ پیش ہے۔ الھم اید امامنا بروح القدس و بارک لنا فی امرہ و عمرہ۔ ہمارے جان سے پیارے آقا کی خدمت میں اور تمام جماعت احمدیہ عالمگیر کے احباب و خواتین کی خدمت میں جلسہ کی مبارک باد عرض ہے۔ اللہ کرے یہ جلسہ ہر لحاظ سے کامیاب و کامران ہو۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جلسہ کے شاملین کے لیے کی گئی دعاؤں کے ہم بھی وارث ہوں۔ آمین ثم آمین

٭… اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رحمتوں کے دن دکھائے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور سائے میں جلسہ سالانہ کا اختتام ہو۔ آمین۔ سب کو سلام۔ از سید مجیب الرحمٰن، رضیہ بیگم، سید عطا المجیب آصف، سید منیب،  سید مسرور، ایس کے عبد الحکیم، خدیجہ بیگم، امۃ الصبوح، ہبۃ الشافی، تبسم نشا، اویس احمد خان اور طیبہ بیگم از بھبنیشوار جمعات، اوڈیشہ، انڈیا

٭…ذیشان محمود صاحب مربی سلسلہ جلسہ سالانہ یوکے کے کامیاب انعقاد کے لیے سیرالیون سے نیک تمنائیں بھجواتے ہوئے لکھتے ہیں: سیرالیون میں احمدیہ ریڈیو پر جلسہ سالانہ پر حضور انور کے خطابات و دیگر تقاریر کا تین مقامی زبانوں میں  ترجمہ نشر کیا جا رہاہے۔ مزید برآں خصوصی نشریات بھی پیش کی جا رہی ہیں۔  اس دوران پہلے دو روز   بے شمار تبصرہ جات بذریعہ فون، وٹس ایپ اور ایس ایم ایس موصول ہوئے جو آن ایئر کئے گئے۔ ان میں سے چند کا انتخاب پیش ہے۔

ï  مولانا محمد نعیم اظہر صاحب  مبلغ سلسلہ  کینیما ریجن  تحریر کرتے ہیں کہ ہمارے پیارے حضور انور کو سلام۔ اللہ ان کا حامی و ناصر ہو۔انہیں  صحت مند لمبی زندگی عطا فرما۔ ہم اللہ کے فضل سے جلسہ سالانہ یو کے 2022ء  سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تمام منتظمین اور رضاکاروں کو جلسہ سالانہ مبارک۔ اللہ کا  فضل ان سب  کے  شاملِ حال رہے۔ آمین

ï  مولانا محمد مورث کمارا صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ کہتے ہیں: مجھے COVID-19 کی وجہ سے مختصر وقفے کے بعد بڑی تعداد میں جلسہ کے مہمانوں سے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ  کو خطاب کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور ہمارے پیارے حضور کا لجنہ  سے خطاب سن کر میرا ایمان ایک بار پھر سے تازہ ہوا ہے۔ جلسہ سالانہ کی کامیابی کی نیک تمنائیں۔ جلسہ سالانہ یو کے مبارک۔

ï  مولوی عبداللہ عمر تورے صاحب مکینی ریجن کہتے ہیں: ہمارے پیارے حضور کو ہمارا ایمان تازہ کرنے کے لئے جزاکم اللہ خیراً ۔ میں اس سال جلسے کو دوبارہ دیکھ کر بہت خوشی  محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ تمام منتظمین کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ اللہ ہمارے پیارے حضور کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ میں آپ سب کو PANLAP جماعت مکینی ریجن سیرا لیون کی طرف سے جلسہ مبارک کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ï  مکرم ابوبکر کونٹے صاحب ۔ لنسر ریجن کہتے ہیں: ہم  Foredugu luma سرکٹ میں جلسہ سالانہ یو کے دیکھ رہے ہیں ہم سب کی طرف سے  جلسہ سالانہ مبارک۔

ï  مولانا سید سعید الحسن شاہ صاحب،  فری ٹاون تحریر کرتے ہیں: دنیا بھر کے ساتھ جلسہ سالانہ دیکھنا اور اس میں شرکت کرنا بہت اچھا تجربہ ہے۔ یہ نہایت ایمان افروز امر ہے کہ دنیا بھر کے تمام احمدی جلسہ سالانہ یو کے میں شرکت کر رہے ہیں۔ اور پیارے حضور کی قیمتی تقریریں سنیں۔ پیارے حضور، ایم ٹی اے ٹیم اور احمدیہ مسلم جماعت کے ناظرین کو میرا سلام ۔

ï  محترمہ مریم کمارا ۔ الن ٹاؤن فری ٹاؤن ریجن سے  لکھتی ہیں: جلسہ کا آج کا سیشن بہت فائدہ مند رہا۔ میں نے ابتدائی دور میں اسلام کے لیے خواتین کے ایمان، محبت اور جوش کے بارے میں جان لیا ہے۔ اس سے مجھے اسلام کی خاطر قربانیاں دینے اور اپنے مذہب کو سب سے اوپر رکھنے کی ترغیب ملی۔ واقعی یہ  ہمارے پیارے حضور کا ایک ناقابل یقین پیغام تھا۔

ï  ڈاکٹر شیخو کمارا صاحب، فری ٹاون تحریر کرتے ہیں: میں حضور کی تقریر سے بہت متاثر ہوا ہوں، جس میں بہت سی مثالیں پیش کی گئی ہیں کہ کس طرح خواتین نے اسلام کے دفاع اور فروغ میں اپنی اور اپنے بچوں کی جانیں قربان کیں۔ جزاک اللہ خیرا۔ اس کم بینائی والی  عورت کی مخصوص مثال جس کا بیٹا جنگ میں مارا گیا لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر اس کا غم دور ہو گیا اور یہ جان کر کہ آپ بچ گئے، خاص طور پر دل کو چھو لینے والی تھی۔

ï  مسز نینسی کمارا صدر لجنہ  الن ٹاؤن جماعت تحریر کرتی ہیں: میں اسلام کے لیے لڑنے کے لیے اپنی جانوں، مال وغیرہ کو قربان کرنے میں دلیر رہنے کے لیے پہلے کی مسلم خواتین سے متاثر ہوں۔ خواتین نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے ہتھیاروں کے استعمال کی مشق کی۔ مجھے یہ بھی اچھا لگا کہ  حضور نے عورتوں سے کہا کہ اللہ یا نماز کے لئے کسی کام کا بہانہ نہ بنائیں۔حضور کی طرف سے بہت متاثر کن پیغامات دیئے گئے۔ اللہ ان کا حامی و ناصر ہو۔

ï  نیشنل صدر صاحبہ لجنہ سیرالیون لکھتی ہیں: دنیا بھر میں لجنہ کو ایک پیارا امام نصیب ہوا ہے جو اس باطل دنیا میں ہمیشہ ہماری روحانی ذمہ داریوں کی رہنمائی اور دعا کرتا ہے۔ اللہ ان کا حامی و ناصر ہو! تمام احمدیوں کو جلسہ مبارک!

ï  نذیر احمد علی کمانڈا بونگے صاحب سیکرٹری جنرل، احمدیہ مسلم جماعت، سیرالیون تحریرکرتے ہیں: بابرکت جلسہ سالانہ یو کے میں شامل اور پوری دنیا میں دیکھنے والوں کو السلام علیکم۔ میں اس تاریخی واقعہ کی شاندار کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ اپنی بے پایاں رحمتوں میں مزید برکتیں نازل فرمائے۔ میں اس وقت سیرا لیون کے نیوٹن واٹر لو میں اپنی مسجد میں بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہوں، جلسہ کی خوبصورت بابرکت کارروائی سے لطف اندوز ہو نے کے لئے ہم  ٹی وی سے  چپکے ہوئے ہیں۔ جلسہ سالانہ یوکے مبارک!

ï  خالدہ  مریم تامو صاحبہ تحریری کرتی ہیں: میں ایک احمدی ہوں اور میں یہ سمجھتی تھی کہ اسلام عورتوں کو ہمارے حقوق سے محروم کرنے کی حد تک دباتا ہے، لجنہ اجلاس کے دوران ہمارے پیارے حضور کا یہ متاثر کن پیغام سن کر یقیناً اس بات کا واضح جواز سامنے آیا ہے کہ احمدیت ہی حقیقی  اسلام  کا پیغام دیتی ہے۔ اسلام  کسی فرق اور دیگر اختلافات سے قطع نظر ہم سب کو ایک مانتا اور پہچانتا ہے۔

ï   مولوی عمر مورث کمارا صاحب  مکینی ریجن لکھتے ہیں: الحمدللہ جیسا کہ ہم جلسہ سالانہ یو کے کی کارروائی دیکھ رہے ہیں، ہمارے لیے MTA افریقہ کے ذریعے شرکت کرنا بہت بڑی نعمت ہے۔ میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں کیسا محسوس کر رہا ہوں اور ایسا ہی ہے جیسے میں حدیقۃ المہدی میں جسمانی طور پر آپ کے ساتھ ہوں۔ خاص طور پر کل ہمارے پیارے حضور کی افتتاحی تقریر سن کر، یہ واقعی بہت ہی شاندار اور متاثر کن تقریر تھی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ہمارے پیارے حضور کا حامی و ناصر ہو اور ان کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط کرتا رہے اور ہمیں ہمیشہ خلافت کے پابند رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دعا ہے کہ یہ جلسہ سالانہ  پرامن اور کامیابی سے گزرے۔ جلسہ سالانہ یوکے آپ سب کو مبارک ہو۔

ï  سعید کیلفلا صاحب  لکھتے ہیں: تمام حاضرین اور ناظرین کو جلسہ سالانہ مبارک۔ ہمیں سیرا لیون میں اپنے مقامی ٹی وی چینلز پر جلسہ دیکھنے کا موقع نصیب ہوا۔ اس سے غیر احمدیوں کے ذہنوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے حضور اور جماعت کی خدمت کرنے والے تمام لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

ï  جوزف لامین کمارا ، معتمد مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون لکھتے ہیں: میں فری ٹاؤن میں ہمارے ہیڈ کوارٹر میں ایم ٹی اے دیکھ رہا ہوں۔ اس وقت دنیا میں جو سب سے اچھی چیز ہو رہی ہے وہ خلافت احمدیہ کا وجود اور پھلنا پھولنا ہے۔ یہ جلسہ ہمارے لیے ایک حقیقی نعمت ہے۔ اللہ ہماری خواتین کو اس جلسہ سالانہ میں خواتین سے حضور کے خطاب سے سبق سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ان کے علاوہ  الحاجی مساکوئی صاحب( جماعت بلاما)، سونگو جمال صاحب(کینیما ریجن) ہوا کورومہ صاحب، آلوسائین بسے صاحب، محمد زکریا کونٹے صاحب، فواد سانفاصاحب،  محمد کانو صاحب، عباس کمارا صاحب، عبد الرحمٰن کمارا صاحب و جماعت ممبر، مریم کمارا صاحبہ، امام محمد مانسیرے(فری ٹاؤن) مولوی محمد سعید فوفانا صاحب (روکوپر) حافظ اسد اللہ وحید صاحب، مکایا صاحبہ (بو ریجن) یونیسا اے کوروم صاحب (واٹر لو ریجن) المامی ڈی کمارا صاحب، عثمان ابراہیم کمارا صاحب، ابراہیم جالو صاحب، عائشة اسماعیل مارا صاحبہ، یوسف ابو بکر سیسےصاحب، محمد ایڈون کمارا صاحب، مولوی الحاجی ابو بکر بنگورا صاحب، احبابِ جماعت مکمب بانا سرکٹ، ابو ادریس کمارا صاحب  (مکینی ریجن) عطیہ  صاحبہ، خالدہ صاحبہ، جویرہ صاحبہ اور دیگر ممبرات لجنہ، زکریا سیسے صاحب، ماریہ ارم صاحبہ، سلیمان Hull صاحب سیرالیون کے تبصرہ جات بھی پیش کئے گئے جن میں جلسہ کے لئے نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہوئے۔ اللہ تعالیٰ حقیقی رنگ میں جلسہ کی برکات سمیٹنے والا بنائے۔ آمین

٭… انصر محمود ورک صاحب مبلغ سیم بے ہوں ریجن سیرالیون سے احبابِ جماعت کے جذبات بیان کرتے ہیں:

۱۔Miss Adama Koroma بیان کرتی ہیں کہ پیارے حضور کی باتیں ہمارے لیے لاحہ عمل ہیں ۔ حضور نے جو واقعات بیان فرمائے وہ بہت ایمان افروز تھے۔ اللہ ہمیں عمل کی توفیق دے ۔
۲۔Miss Arshatu Hall بیان کرتی ہیں کہ کل اور آج ہم نے حضور انور کے خطبات سنے ہیں۔ حضور انور نے جتنی باتیں بھی بیان فرمائی ہیں وہ سب ہماری اپنی بھلائی کے لیے ہیں اور کوئی بھی شخص چاہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو انکار نہیں کر سکتا۔ اور ان دنوں میں حضور انور کو دیکھ کر ہمارا ایمان اور زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ میں ہر وقت خود کو اور اپنی اولاد کو قربان کرنے کے لیے تیار ہوں ۔
۳۔ Miss Emma Sharka اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ حضور انور کی باتیں  ان کر صرف اتنا کہوں گی کہ الحمد للہ جس نے ہمیں اس دور میں مسیح ا لزمان کو ماننے کی توفیق دی اور خلیفۃ وقت کی راہنمائی عطاء فرمائی۔
۴۔ Mani Bangayبیان کرتی ہیں کہ حضور انور کے خطبات سن کر دل کرتا ہے کہ بس پیرارے آقا کی باتیں سنتے جائیں۔ جو تاثیر اور نور اللہ تعالیٰ نے پیارے حضور کو عطا فرمایا ہے اور کسی کے پاس آج نہیں رکھا۔
۵۔ Ismatu Bangay کہتی ہیں کہ حضور انور کا خطاب سن کر ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے حضور مجھ اکیلی کو خطاب کر کے باتیں بیان فرما رہے ہیں۔ حضور انور کا خطاب سن کر یہی محسوس ہو تا ہے کہ آپ میں دنیا داری نہیں ہے جو کچھ بھی بیان فرمایا وہ خدائی باتیں تھیں۔
۶۔ Nagabi K. Kahlon بیان کرتی ہیں کہ حضور نے اپنے خطاب میں جو بھی فرمایا وہ ہماری روز مرہ زندگی سے تعلق رکھتا ہے۔ گو کہ ہم اردو نہیں سمجھ سکتے لیکن ترجمہ سن کر بھی ایسے محسوس ہو رہا تھا جیسے یہ ساری باتیں پہلے با ر سن رہے ہیں۔ اللہ ان باتوں کو ہماری زندگی کا حصہ بنائے۔
۷۔ Mari Dick بیان کرتی ہیں کہ حضور انور کا خطاب سن کر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس زمانہ میں ہمیں احمدیت قبول کرنے کی توفیق دی اور ایک ایسا شخص ہے جو ہم سے دور ہو کر بھی ہماری دن رات راہنمائی کرتا ہے۔
۸۔ Rahmatu Momudu حضور انور کا خطاب سن کر اور سامنے رکھ کر جو احساسات ہیں وہ نا قبل بیان ہیں ۔ اللہ ہمیں حضور انور کی ہر بات عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

الفضل انٹرنیشنل کے لائیو پیج پر اپنے پیغامات یا اطلاعات و اعلاناتِ دعا بذریعہ 

واٹس ایپ؍ٹیلی گرام: 

00447566 234466

اور بذریعہ ای میل: sm@alfazl.com 

ارسال کیے جا سکتے ہیں۔ 

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل لندن)

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    الحمد للہ جماعتِ احمدیہ پرتگال نے مشن ہاؤس میں اجتماعی طور پر جلسہ میں کی کاروائی دیکھنے کے انتظامات کیے ہیں۔ جماعتِ احمدیہ پرتگال کے مختلف شہروں سے افرادِ جماعت عالمی بیعت کی تقریب اور حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے پاکیزہ کلمات سے مسفید ہونے کے لئے لزبن مشن ہاؤس تشریف لائے ہیں۔ احبابِ جماعت کے لئے کھانے اور چائے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ یہاں بھی جلسہ کی ہی ماحول ہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں خلیفہ وقت کی نصائح پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
    فضل احمد مجوکہ ، صدر جماعت و مبلغ انچارج جماعتِ احمدیہ پرتگال

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button