یورپ (رپورٹس)

سالانہ تعلیمی و تربیتی کلاس مجلس انصار اللہ بیلجیم 2022ء

(چوہدری طاہر احمد گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بیلجیم)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ بیلجیم کو ایک روزہ سالانہ تعلیمی و تربیتی کلاس مورخہ 19؍جون 2022ء کو بمقام مسجد بیت الرحیم آلکن میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

کلاس کا آغاز صبح 9 بجے رجسٹریشن اور ناشتے سے ہوا۔ 10بج کر 20منٹ پر مکرم شیخ وسیم احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ کی زیر صدارت پہلے اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا۔ تلاوت مکرم جہانزیب قریشی صاحب نے کی۔ عہد صدر صاحب نے دہرایا اور نظم مکرم عبدالباسط بھٹی صاحب نے درثمین سے پیش کی۔ اس کے بعد صدر صاحب نے انصار سے خطاب کیا جس میں خاص طور پر روزانہ پنجوقتہ نماز اور نماز باجماعت کی طرف توجہ دلائی۔ نائب امیر جماعت بیلجیم مکرم انور حسین صاحب نے اطاعت خلافت اور کتب حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے مطالعہ کی طرف توجہ دلائی اور اجلاس کے آخر پر مکرم حسیب احمد صاحب مربی سلسلہ نے دعا کروائی۔

اس کے بعد باقاعدہ کلاس اور لیکچرز کا آغاز ہوا۔ کلاس میں ترتیل القرآن، نماز اور اس کے مسائل، تسبیحات اور دعائیں، رشتہ ناطہ کے مسائل، انصار کی جسمانی صحت غذا، روز مرہ کی ورزش اور بیماریوں سے بچاؤ کے متعلق معلومات پر لیکچرز دیے گئے۔ اس کے بعد کھانے اور ظہر کی نماز کے وقفے کےبعد دوبارہ کلاس کا آغاز ہوا۔ کلاس کے آخر پرایک خصوصی نشست رکھی گئی جس کا موضوع تھا مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے آزادانہ بے راہ روی کے رجحانات کے قوانین، مسائل اور ان سے بچاؤ کے طریق۔ اس نشت میں امیر جماعت بیلجیم مکرم ڈاکٹر ادریس احمد صاحب کے ساتھ خصوصی گفتگو میں نیشنل عاملہ کے ساتھ ساتھ انصار کو بھی گفتگو کا موقع دیا گیا۔ آخر پر محترم امیر صاحب نے دعا کروائی۔ کلاس میں بیلجیم کی تمام 14 مجالس کی نمائندگی رہی۔ الحمدللہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button