یورپ (رپورٹس)

مشاعرہ (نذرانۂ عقیدت ومحبت ) بر موقع یوم خلافت۔ زیر اہتمام مجلس انصار اللہ برطانیہ

الحمد للہ ثم الحمد للہ، امسال قیادت تعلیم مجلس انصار اللہ برطانیہ کو یوم خلافت کے حوالے سے تیسرا مشاعرہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مورخہ 28؍مئی 2022ء بروز ہفتہ لندن وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ایوانِ مسرور، اسلام آباد برطانیہ میں اس مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مشاعرہ نہیں بلکہ یومِ خلافت کے موقع پر دربارِ خلافت میں ایک عاجزانہ نذرانۂ عقیدت و محبت تھا۔ محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پیارے آقا کی دعاؤں سے مشاعرہ بہت کامیاب رہا۔ یہ پروگرام ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ مشاعرہ ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے تعاون سے مجلس انصار اللہ برطانیہ کے یوٹیوب چینل پر براہِ راست نشر کیا گیا، جسے دنیا بھر میں 1500سے زائد devicesپر دیکھا گیا۔ پروگرام کے آغاز سے اختتام تک مسلسل یوٹیوب پر لائیو پیغامات کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس میں لوگ خلافت سے اپنے والہانہ عشق و محبت کا اظہار کرتے رہے اور پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اور خلافتِ احمدیہ زندہ باد وغیرہ کے پیغامات بھجواتے رہے۔

پروگرام اور اس کے شاملین کی تفصیل

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سےہوا جو مکرم مولانا فیروز عالم صاحب نے کی۔ اس کے بعد مکرم عمر شریف صاحب نے نظم ہمارا خلافت پہ ایمان ہے(کلام میر اللہ بخش تسنیم صاحب) ترنم کے ساتھ پیش کیا۔ آج کے مشاعرہ میں درج ذیل شعرا ئےکرام نے اپنا کلام پیش کیا۔

مشاعرہ کے صدر مجلس محترم رفیق احمد حیات صاحب امیر جماعت احمدیہ برطانیہ تھے۔ آپ نےدوران پروگرام برکاتِ خلافت کے حوالے سے واقعات بیان کیے۔اسی طرح محترم ڈاکٹر اعجاز الرحمٰن صاحب صدر مجلس انصار اللہ برطانیہ نے اس بارہ میں بیان کیا کہ کس طرح حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مجلس انصا راللہ برطانیہ کی راہنمائی فرماتے ہیں۔

ایوان مسرور میں مجلس عاملہ انصار اللہ برطانیہ کے علاوہ چند معزز مہمانان مدعو تھے۔ اس طرح ہال میں موجود مہمانوں کی تعداد 50کے قریب تھی۔ خاکسار نے پروگرام کے آخر پر مشاعرہ کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کرنے والوں نیز شاملین محفل اور پروگرام کو براہ راست دیکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ جس کے بعد مکرم امیر صاحب نے اختتامی دعا کروائی ۔

مشاعرہ ٹھیک 8بج کر 55منٹ پر اختتام پذیر ہوا جس کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کی اقتدامیں نماز مغرب و عشاء ادا کی گئیں۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعد شرکائے مشاعرہ کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں رہائش پذیرتمام واقفین اور کارکنان کے گھر میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں درج ذیل افراد کا بھرپور تعاون حاصل رہا:

مکرم ڈاکٹر اعجاز الرحمٰن صاحب صدر مجلس انصار اللہ برطانیہ

نائب نگران اعلیٰ : مکرم شکیل احمد بٹ صاحب نائب صدر انصار اللہ برطانیہ

رابطہ :مکرم محمد محمود خان صاحب قائد عمومی ،مکرم نوید الظفر صاحب قائد تجنید

طعام :مکرم مظفر حسین صاحب ایڈیشنل قائد ایثار

اسلام آباد کوآرڈِنیشن و وائنڈ اپ : مکرم نور الحق صاحب زعیم انصار اللہ اسلام آباد،مکرم اعجاز احمد طاہر صاحب معاون صدر

تیاری سٹیج و ہال : مکرم زکریا چوہدری صاحب زعیم اعلیٰ مقامی

نظم و ضبط ہال : مکرم فضل احمد طاہر صاحب قائد تعلیم القرآن

سکیورٹی: مکرم بشارت احمد چوہدری صاحب معاون صدر

سٹیج : مکرم رفیع احمد صاحب نائب صدر انصار اللہ برطانیہ

فوٹو گرافی و سوشل میڈیا:مکرم مظفر احمد بھٹی صاحب قائد اشاعت

فجزاھم اللہ احسن الجزاء

(رپورٹ: راجہ برہان احمد۔ مربی سلسلہ و قائد تعلیم مجلس انصار اللہ برطانیہ )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button