رمضان میں قرآن پڑھنے کا طریق

رمضان المبارک میں کوشش کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کی جائے۔ مگر صرف قرآن کریم کے ظاہری الفاظ کو ادا کرنا کافی نہیں بلکہ تلاوت کرنے کی اصل غرض ان احکامات کو عملی طور پر اپنی زندگی میں لاگو کرنا ہے جن کا قرآن کریم میں ذکر ہے۔ چنانچہ اس حوالے سے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:’’ہر ایک شخص کا جو قرآن شریف پڑھتا ہے یہ فرض ہے کہ وہ اس رکوع کے آگے نہ چلے جب تک اپنے دل میں یہ فیصلہ نہ کرلے کہ مجھ میں یہ صفات یہ کمالات ہیں یا نہیں۔ اگر ہیں تو وہ مبارک ہیں اگر نہیں تو اس کی فکر کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ سے رو رو کر دعائیں مانگنی چاہئیں کہ وہ ایمان صحیح عطا فرمائے۔‘‘(حقائق الفرقان جلد اوّل صفحہ 101)

اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم قرآن کریم کی تلاوت اس رنگ میں کرنے والے ہوں اور احکام خدا وندی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے والے ہوں۔ آمین۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button