ایشیا (رپورٹس)

حافظ آباد پاکستان میں احمدیہ قبرستان کی بے حرمتی

پریم کوٹ ضلع حافظ آباد میں 45 احمدیوں کی قبروں کو نقصان پہنچایا گیا

پنجاب پولیس کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے

مورخہ 04 اور 05؍ فروری 2022ء کو مخالفین کے غیر قانونی مطالبے پر پولیس نے مبینہ طور پر پریم کوٹ، ضلع حافظ آباد میں احمدیہ قبرستان میں واقع احمدیوں کی45 قبروں کے کتبوں کی بے حرمتی کرتے ہوئے بعض کو توڑ ڈالا جبکہ بعض سے اسلامی کلمات مٹا دیے۔

المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں نہ صرف زندہ احمدی اپنے مذہبی عقائد کی وجہ سے ظلم و ستم کا شکار بنتے ہیں بلکہ وفات یافتہ احمدیوں کی قبریں بھی ایسے حملوں سے محفوظ نہیں۔

صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی پولیس کی طرف سے جماعت احمدیہ کے خلاف جو غیرمناسب قدم اٹھایا گیا ہے وہ سراسر بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور پاکستان میں احمدیوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی عکاس ہے۔

اللہ تعالیٰ پاکستان میں بسنے والے احمدیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور مخالفین کے مکر ان ہی پر الٹا دے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button