اطلاعات و اعلانات

اعتذار و تصحیح

الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ25؍ جنوری 2022ءصفحہ نمبر 3 پرامیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کےساتھ احمدیہ مسلم سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن نائجیریا کی (آن لائن)ملاقات کی رپورٹ شائع ہوئی۔اس میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہ طلبہ جماعت کے لازمی چندہ جات کس طرح ادا کیا کریں ؟حضور انور کے جواب کا ابتدائی حصہ درست شائع نہیں ہوا۔ درست عبارت کچھ اس طرح ہے:

’’اگرآپ کو اپنے والدین سے جیب خرچ ملتا ہے، پھر آپ خدام الاحمدیہ کا چندہ ادا کرسکتے ہیں۔چونکہ آپ کی آمدنی نہیں ہے اس لیے آپ پر چندہ عام فرض نہیں ہے۔ اور اگر آپ نے وصیت کی ہوئی ہے تو آپ اس چھوٹی رقم کے مطابق ادا کر سکتے ہیں جو آپ کو فراہم ہے۔‘‘

ادارہ الفضل انٹرنیشنل اس غلطی پر معذرت خواہ ہے۔آن لائن اس عبارت کی تصحیح کر دی گئی ہے۔ قارئین کرام نوٹ فرما لیں۔

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button