یورپ (رپورٹس)

سویڈن میں نئے سال کا آغاز صفائی کی مہم کے ساتھ

(رضوان احمد افضل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سویڈن)

جماعت احمدیہ کی لمبے عرصے سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر دنیا بھر میں ممبران جماعت صبح سویرے اپنے اپنے شہروں میں صفائی کےلیے نکل پڑتے ہیں۔ یہی روایت سویڈن میں بھی سالوں سے جاری ہے۔ امسال بھی نئے سال کے آغاز پر سویڈن کی تمام جماعتوں میں نماز تہجد کا انتظام کیا گیا۔ مورخہ 31 دسمبر کے خطبہ جمعہ میں حضور انور کی نماز تہجد کے بارے نصیحت کو سن کر ایک بڑی تعداد احباب جماعت کی نماز تہجد میں شامل ہوئی۔ الحمد للہ۔

نماز تہجد اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد انصار، خدام اور اطفال بڑی تعداد میں اپنے اپنے شہر میں کونسل کی طرف سے دیے گئے علاقوں میں صفائی کی غرض سے روانہ ہوگئے۔ شہر کے لوگ ساری رات نئے سال کا جشن منانے کے بعد تھک کر سو رہے تھے اور باوجود سخت سرد موسم کے ممبران جماعت صفائی کی اس مہم میں شامل ہونے کےلیے سڑکوں پر موجود تھے۔ اپنے اپنے شہروں میں وقار عمل مکمل کر کے سب شاملین مساجد اور نماز سینٹرز میں پہنچے جہاں سب کی خدمت میں ناشتہ پیش کیا گیا۔

وقار عمل کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر ڈالی گئیں تو سویڈن کے نیشنل ریڈیو، ایک مقامی ٹیلی ویژن اور ایک بڑی اخبار نے اس سال کے وقار عمل کے بارے میں بہت عمدہ انٹرویوز اور رپورٹس شائع کیں۔ الحمد للہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button