نماز

کیاآن لائن سسٹم کے تحت نماز ادا کی جا سکتی ہے؟

سوال:حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ خاکسار کی ملاقات مورخہ 13؍اپریل 2021ء میں خادم کے عرض کرنے پر کہ کیا کسی آن لائن سسٹم کے تحت نماز تراویح ادا کی جا سکتی ہے ؟حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے راہ نمائی فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا:

جواب:اگر مسجد اور اس کے عقب میں گھر ایک ہی Locationمیں ہوں جیسا کہ اسلام آباد یوکے میں مسجدمبارک اور اس کے عقب میں کارکنان کے گھر ہیں تولاؤڈ سپیکر اور ایف ایم ریڈیو وغیرہ کے مواصلاتی ذریعہ سے جس کے منقطع ہونے کے بہت کم امکانات ہوتے ہیں صرف مجبوری کی حالت میں جیسا کہ آج کل کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مجبوری ہے، نماز تراویح اور دیگر نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں۔لیکن اگر مسجد اور مکانات الگ الگ Locationsمیں ہوں یا مکانات مسجد کے آگے ہوں تو ایسے گھروں کے مقیم اس طرح مسجد میں ہونے والی نمازوں کی اقتدا میں نمازوں کی ادائیگی نہیں کر سکتے۔بلکہ وہ اپنے اپنے گھروں میں اپنی باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button