افریقہ (رپورٹس)

مقابلہ انگریزی فی البدیہہ تقریر۔ جامعۃ المبشرین گھانا

(فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)

خدا تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین گھانا میں مورخہ 16؍فروری 2021ء بروز منگل مجلس علمی کے زیر اہتمام انگریزی زبان میں فی البدیہہ تقریر کا مقابلہ کروایا گیا۔ اس مقابلے میں جامعۃ المبشرین کے چار گروپس دیانت، شجاعت، امانت اور صداقت سے تین تین طلباء نے حصہ لیا۔ یوں کل شاملین کی تعداد بارہ تھی۔ طلباء کو تین منٹ کے لیے انگریزی زبان میں فی البدیہہ تقریر کرنا تھی۔ مقابلہ میں منصفین کے فرائض مکرم مبشر حسین شاہد صاحب اور مکرم حافظ لبیب عبداللہ صاحب نے سر انجام دیے۔

اس مقابلہ میں پہلے نمبر پر آنے والے طالب علم عزیزم صادق ڈونکو صاحب تھے جن کا تعلق گھانا سے ہے۔ دوسرے نمبر پر آنے والے طالب علم عزیزم آدم اسماعیل جونیئر صاحب تھے جو گھانا سے تعلق رکھتے ہیں اور تیسرے نمبر پر آنے والے طالب علم عزیزم سیکو بومو صاحب تھے جن کا تعلق مالی سے ہے۔ مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے صداقت گروپ اول رہا۔

قارئین سے جملہ طلباء کے ازدیاد علم اور نافع الناس وجود ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

(رپورٹ:فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button