مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 22؍تا 28؍مارچ 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…مورخہ 23؍ مارچ کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 51ویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 26؍مارچ بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں 23؍ مارچ (یوم مسیح موعود) کے حوالے سے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی تحریرات سے بعض حوالے پیش کیے جن میں آپؑ کے آنے کی ضرورت، مقصد اور گذشتہ پیش گوئیوں کا ذکر ہے نیز جن سے آپؑ کی صداقت کا ثبوت ملتا ہے۔ خطبہ جمعہ کے آخر میں حضور انور نے الجزائر اور پاکستان میں احمدیوں کی مخالفت کے پیش نظر خصوصی دعاؤں کی مکرر تحریک فرمائی۔

٭…27؍مارچ بروز ہفتہ : آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ جرمنی کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔ اس ملاقات میں حضورِ انور نے ممبران عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

٭…حضورِ انور نے آج بعد نمازِ ظہر و عصر درج ذيل 05؍نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي:

٭…عزیزہ نائلہ ظہور بنت مکرم ظہور احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ دفتر PSاسلام آباد۔یوکے) ہمراہ مکرم عطاء الاعلیٰ صاحب ابن مکرم عبدالمجید صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ بارعہ انجم بنت مکرم چودھری کلیم اللہ انجم صاحب (لندن) ہمراہ مکرم جہانزیب جہانگیر خان صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم عبدالغنی جہانگیر خان صاحب (انچارج مرکزی فرنچ ڈیسک)

٭…عزیزہ رغیبہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم مبارک عارف احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم بہزاد احمد رانا صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم داؤد احمد رانا صاحب مرحوم (جرمنی)

٭…عزیزہ زوہا شریف بنت مکرم شریف احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم ابتسام احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم افتخار احمد صاحب (مورڈن)

٭…عزیزہ اسماء شوَیکی بنت مکرم ابراھیم شویکی صاحب (کبابیر) ہمراہ مکرم مدبر احمد خالد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم نصیر احمد خالد صاحب (لندن)

٭…28؍مارچ بروز اتوار: آج شام ساڑھے پانچ بجے اطفال الاحمدیہ امریکہ کی حضور انور کے ساتھ آن لائن نشست ہوئی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button