جلسہ یوم مصلح موعودؓ۔ جامعۃ المبشرین گھانا
خدا تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین گھانا میں مورخہ 20؍فروری 2021ء بروز ہفتہ صبح دس بجے مجلس ارشاد کے زیر اہتمام جلسہ یوم مصلح موعودؓ کا انعقاد کیا گیا۔ اس جلسہ کی صدارت مکرم طاہر احمد ظفر صاحب استاد جامعۃ المبشرین نے کی۔
جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو گیمبیا کے طالب علم عزیزم عبد العزیز باہ نے کی۔ تلاوت کردہ حصہ کا ترجمہ لائبیریا سے تعلق رکھنے والے طالب علم عزیزم ابراہم سیسے نے پیش کیا۔ اس کے بعد گھانا سے تعلق رکھنے والے طالب علم عزیزم یوسف اوسے نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ کا تحریر کردہ منظوم کلام ’ہے دست قبلہ نما‘ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مترنم آواز میں پیش کیا۔
بعد ازاں مالی کے طالب علم عزیزم احمد کولیبالی نے پیشگوئی مصلح موعود کے عظیم الشان الفاظ سامعین کو پڑھ کر سنائے۔ پروگرام کی پہلی تقریر گھانا کے طالب علم عزیزم صادق ڈونکو صاحب نے کی جو فائنل ائیر کے طالب علم ہیں۔ تقریر کا عنوان پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کا پس منظر تھا۔
تقریر کے اختتام کے بعد عزیزم فردوس اسحاق نے دیگر گھانین طلباء کے ساتھ مل کر حمدیہ گیت پیش کیے۔ یہ گیت انہوں نے از خود تیار کیے تھے جن میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی کامیابیوں کا ذکر تھا۔ پروگرام کی دوسری تقریر مکرم مبشر احمد اقبال صاحب استاد جامعۃ المشرین نے کی۔ ان کی تقریر کا عنوان حضرت مصلح موعودؓ کے عظیم کارنامے تھا۔ مقرر نے بڑی تفصیل کے ساتھ عنوان تقریر پر روشنی ڈالی اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی عظیم مساعی کا ذکر کیا۔ اس تقریر کے بعد صدر مجلس نے حاضرین سے مختصر خطاب کیا اور کچھ کلمات کہے۔
بعد ازاں مالی سے تعلق رکھنے والے طلباء نے حضر ت مصلح موعودؓ کی شان میں گیت پیش کیے۔ آخر میں مکرم نواز احمد صاحب انچارج مجلس ارشاد نے صدر مجلس اور حاضرینِ جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔ مکرم صدر صاحب مجلس نے دعا کروائی اوریوں یہ بابرکت تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔ الحمد للہ
آخر پر شاملین تقریب کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔
اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو اور منتظمین کو بہترین جزا دے اور ان کے ایمان و علم میں برکت دے۔ آمین
(رپورٹ: فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)
٭…٭…٭