افریقہ (رپورٹس)

جامعۃالمبشرین گھانا میں سیمینار بعنوان ’’جنّ و بھوت کا تصور، جادو ٹونے اورتوہمات‘‘

حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے جامعۃ المبشرین کو ارشاد ہوا کہ جامعہ کے طلباء کو معاشرےمیں موجود توہمات خاص کر جادو ٹونے،جنّ و بھوت وغیرہ کے بارہ میں اسلامی تعلیمات سے آ گاہ کیا جائے۔ اس ارشاد کی تعمیل میں مورخہ 29؍اگست 2020ء بروز ہفتہ جامعۃ المبشرین کے ہال میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ تلاوت اور نظم کے بعد صدر مجلس مکرم ملک غلام احمد صاحب استاذ جامعۃالمبشرین نے طلباء سے سیمینار کے موضوع پر خطاب کیا۔

آپ نے قرآن، حدیث، سنتِ رسولِ مقبولﷺ، اقتباسات حضرت اقدس علیہ السلام اور ارشادات خلفائے احمدیت کی روشنی میں تفصیلی لیکچر دیا جس میں اسلام کی روشنی میں جادو ٹونے اور اس قسم کے توہمات کی حقیقت بتائی۔

آپ نےاپنے فیلڈ کے تجربات بھی بتائے کہ مقامی لوگ اندھا دھند ان باتوں پر یقین رکھتے ہیں چنانچہ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی روشنی میں معلمین نے بھی ان توہمات کے خلاف جہاد کرنا ہے۔ طلباء نے بہت سے سوال بھی کیے جن کے جوابات لیکچرار نے دیے۔ اس پروگرام میں 50 طلباء شامل ہوئے۔

موضوع کی اہمیت کے باعث اس لیکچر کی ایک ایک کاپی آخری سال کے تمام طلباء کو دی گئی جو فیلڈ میں عنقریب جانے والے تھے۔یہ مواد 10صفحات پرمشتمل تھا۔

آخر پر مکرم رضوان کوثر صاحب انچارج مجلس ارشاد نے صدر مجلس مکرم ملک غلام احمد صاحب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔ مکرم صدر مجلس نے دعا کروائی جس سے اس سیمینار کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button