حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 60، 27؍مئی 2020ء)

وائرس تانبے پر جلدی مرجاتا ہے

بورس جانسن کی روسی صدر کودعوت

ٹوئٹر نے امریکی صدر کے ٹویٹ پر لیبل لگا دیا

کینیا میں ویکسین کے تجربات کے لئے رضاکاروں کی تلاش

جنوبی افریقہ میں عبادت گاہیں کھولی جائیں گی

آسٹریلیا میں 40کنٹینر سمندر میں گر گئے

نیوزی لینڈ میں اب ہسپتالوں میں کوئی کیس نہیں

ایک نئی قسم کی آلودگی

McLarenنے بارہ سو ملازمین فارغ کردئے

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 5,746,930؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے355,090؍اور 2,472,251؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

https://www.worldometers.info/coronavirus/

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

برطانیہ

Southampton یونیورسٹی کے ایک پروفیسر بل کیول کا کہنا ہے کہ   سپر بگ بیکٹیریا، فلو، نورو وائرس اور کورونا وائرس  کچھ ایسی سطحوں پر  کئی دن تک زندہ رہ سکتے ہیں جنہیں ہم دن میں کئی بار چھوتے ہیں۔  لیکن اس کے برعکس  جب ہم نے تانبے اور تانبے سے بنی اشیاء کا جائزہ لیا تو  ہمیں معلعم ہوا کہ یہ  سارے وائرس کچھ ہی منٹوں میں مرگئے۔ (بی بی سی اردو)

فرانس

فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ  ڈاکٹروں کو کورونا وائرس کے  مریضوں کے علاج کےلئے Hydroxychloroquin کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اس سے سے صحت کے سنگین  مسائل پیدا  ہوتے ہیں۔ (بی بی سی)

فرانس میں  نرسنگ ہومز نے بوڑھے افراد سے ان کے رشتہ داروں کی ملاقات کے لئے  ببل ٹینٹ بنائے ہیں تاکہ ایک دوسرے کو وائرس کی منتقلی نہ ہو۔

https://twitter.com/AFPphoto/status/1265281535755931655?s=20

روس

4؍جون کو  برطانیہ کورونا وائرس کی ویکسین کے بارے میں ایک Summitکروا رہا ہے جس کے لئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو بھی دعوت دی ہے۔ (ڈان)

ایشیا

تھائی لینڈ

تھائی لینڈ میں سیاحت اس وقت نہ ہونے کے برابر ہے اور اس وجہ سے ہاتھی پالنےوالے مشکلات کا شکار ہیں۔  اب وہ ان ہاتھیوں کو لے کر اپنے گاؤں کے طرف جارہے ہیں تاکہ ان کی خوراک کا انتظام کرسکیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1265279630476443648?s=20

ترکی

ترکی کے شہر استنبول کا 550سالہ تاریخی بازار دو ماہ بند رہنے کے بعد سوموار سے کھولا جارہا ہے۔ (ڈان اردو)

https://twitter.com/AFP/status/1265493670289162240?s=20

امریکہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ Twitter نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ٹویٹ پر فیکٹ چیکنگ کا لیبل بھی لگا دیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ ٹویٹ میں دی گئی معلومات غلط بھی ہو سکتی ہیں۔  صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں میل ان بیلٹس پرا عترض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دھوکہ دہی کے مترادف ہے جس کا نتیجہ  دھاندلی زدہ الیکشن کی صورت میں نکلتا ہے ۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر الیکشن میں مداخلت کررہا ہے۔(VOAامریکہ)

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1265427539008380928?s=20

امریکہ کے بیماریوں کی روک تھام کے ادارے کا کہنا ہے کہ طبی عملہ کےاندازا62,344کارکنان کو کورونا وائرس ہوا ہے۔ جن میں سے  291کی ہلاکت ہوئی ہے۔ (سی این این)

ارجنٹائن

ارجنٹائن کے  شہر بیونس آئرس میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کی وجہ سے تمام غیر ضروری دوکانوں کو بند کردیا گیا ہے۔ (ڈان اردو)

https://twitter.com/AFP/status/1265563391575425028?s=20

افریقہ

مشرقی اور وسطی افریقہ میں  کے ممالک کو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ اس وقت ٹڈی دل کے بڑے حملوں کا سامنا ہے جس سے غذا کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

سینیگال کے صدر کے بھائی  اوربھابی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ کے صدر کا کہنا ہے کی یکم جون سے سخت حفاظتی ہدایات کے ساتھ  مذہبی عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ (بی بی سی افریقہ)

کینیا میں محققین آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے تیار کردہ کورونا وائرس کی  ایک  ویکسین کے تجربات کے لئے 400رضاکاروں کی تلاش میں ہیں۔  اسی ویکسین کے تجربات برطانیہ میں 1,000لوگوں پر کئے جارہے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

آسٹریلیا

چین سے آسٹریلیا میں میلبورن کی بندرگاہ پر آنے والے ایک سمندری جہاز ، جس میں آسٹریلیا کے لئے فیس ماسک کے کنٹینر بھی شامل تھے، کو خراب موسم کی وجہ سے اپنا راستہ بدل کے  برسبین جانا پڑگیا تھا، سے طوفان کی وجہ سے قریبا 40کنٹینر سمندر میں گر گئے۔ ان کنٹینرز میں سے  نکلے ہوئے فیس ماسک سڈنی کے ساحلوں پر ظاہر ہوئے ہیں۔ (بی بی سی)

نیوزی لینڈ

گزشتہ رات نیوزی لینڈ  کے ہسپتال سے کورونا وائرس کا آخری مریض بھی فارغ کردیا گیا۔ مسلسل پانچ روز سے نیوزی لینڈ میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ملک میں ابھی بھی 21ایکٹو کیس ہیں لیکن وہ ہسپتالوں میں داخل نہیں ہیں۔  (بی بی سی)

مشرق وسطیٰ

مشرق وسطیٰ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (گلف نیوز)

سعودی عرب میں اندورن ملک پروازیں اتوار سے دوبارہ شروع کی جارہی ہیں۔ (بی بی سی)

متحدہ  عرب امارات میں  سینما، جم، تعلیم ادارے اور تفریح کی جگہیں کھولی جا رہی ہیں۔ (الجزیرہ)

گالف

دنیا کے تین بڑے گولف کھلاڑیوں Rory Mcllroy, John Rahm, Brooks Koepkaکا کہنا ہے کہ اگر اس سال  Ryder Cup، یورپ اور امریکہ کے درمیان ہونے والا گولف کا مقابلہ، تماشائیوں کے بغیر کروانا ہے تو وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ (بی بی سی)

کرکٹ

 سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان  فاسٹ بالر شیہان مادوشینا کو مبینہ طور پر ہیروئن رکھنے پر ہر طرز کی کرکٹ سے معطل کردیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے دو کلو گرام ہیروئن  برآمد ہوئی تھی اور اب وہ پولیس کی حراست میں ہیں۔  اب تک اس کھلاڑی نے سری لنکا کی طرف سے تین  کرکٹ میچ کھیلے تھے۔ (بی بی سی اردو)

فارمولا ون

فارمولا ون ریسنگ کی ٹیم  کاریں بنانے والی کمپنی  McLaren نے  کورونا وائرس کی وباء سے ہونے والے اثرات کی وجہ سے 1,200 ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ (گارڈین)

https://twitter.com/guardian/status/1265259149560025090?s=20

فٹ بال

گزشتہ رات ہونے والے Bundesliga کے میچ میں Bayern Munichنے Borussia Dortmundکو ایک ۔صفر سے ہرا دیا۔ Kimmichنے 43ویں منٹ میں میچ کا واحد گول سکور کیا۔ (بی بی سی سپورٹس)

Covid-19اور ایک نئی قسم کی آلودگی

کورونا وائرس کی وباء کے نتیجے میں دنیا میں زمینی اور سمندری طور پر ایک نئی آلودگی کا سامنا ہے اور وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے استعمال کی گئی اشیاء کا غیر مناسب طریق پر تلف کرنا ہے۔  Mediterraneanسمندر میں بھی فیس ماسک اور دستانے پائے گئے ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1265262980033282049?s=20

جرمنی میں مسلمانوں نے کیسے نماز عید ادا کی۔ دیکھئے اس وڈیو میں۔

https://twitter.com/AFP/status/1265603656889573376?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button