Covid-19 بلیٹن (نمبر 38، 05؍مئی 2020ء)
برطانیہ اور جرمنی میں انفیکشن کی شرح میں کمی
3بلین لوگوں کو ہاتھ دھونے کی سہولت میسر نہیں
دنیا میں Covid-19کی کتنی ویکسین بن رہی ہیں؟
فرانس میں وائرس ایک ماہ قبل ہی موجود تھا
افغانستان میں مفت روٹیوں کی تقسیم
جنوبی کوریا میں بیس بال دوبارہ شروع
امدادی طیارہ گر کر تباہ
نائیجر کے وزیر کی کورونا سے وفات
24سال بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا
دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 3,706,482؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 256,611؍اور 1,234,441؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
John Hopkins Universityکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 250,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ (الجزیرہ)
UN
موجودہ حالات میں ہاتھوں کی صفائی اور ان کو بار بار صابن سے دھونا ضروری ہوگیا ہے۔ مگر دنیا کی 3بلین کے قریب آبادی کو یہ سہولت میسر ہی نہیں ہے۔
https://twitter.com/UN/status/1257521149254103040?s=20
WHO
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے ابھی تک انھیں اس بارے میں کوئی ثبوت نہیں دیا کہ کورونا وائرس چین کی لیبارٹری سے نکلا ہے۔ (ڈان)
https://twitter.com/CGTNEurope/status/1257363895225921540?s=20
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں Covid-19کی ممکنہ 108ویکسینوں پر کام ہورہا ہے۔ جن میں سے آٹھ کو طبی تجربات کی اجازت دی گئی ہے۔ (سی این این)
عالمی سربراہوں اور تنظیموں نے Covid-19کی ویکسین اور علاج کے لئے تحقیق، تیاری اور فراہمی کے لئے 8بلین ڈالرز کی مدد کے وعدے کئے ہیں۔ امریکہ نے اس کام میں کوئی شمولیت نہیں کی۔(الجزیرہ)
یورپ
برطانیہ
برطانیہ میں Covid-19سے ہونے والی اموات کی تعداد 32,000سے تجاوز کر چکی ہے۔ (reuters)
https://twitter.com/ReutersUK/status/1257612560360181761?s=20
اعداد و شمار کے قومی ادارے کے مطابق برطانیہ کے کیئر ہومز میں 24اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں کورونا وائرس سے منسلکہ5,890اموات ہوئیں۔ جو کہ اس سے پہلے ہفتے سے 36فیصد زیادہ ہیں۔ (بی بی سی)
برطانیہ میں ایک شخص سے دوسے شخص کو وائرس کی منتقلی کی شرح 0.6سے0.9کے درمیان ہے۔ جبکہ جرمنی میں یہ شرح 0.71ہے۔ (سی این این)
برطانیہ میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروں کی رجسٹریشن اور فروخت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ صرف 4,321کاروں کی رجسٹریشن ہوئی۔ جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال اپریل میں کاروں کی فروخت میں 97فیصد کمی ہوئی۔ (بی بی سی)
اٹلی
اٹلی میں مارچ کے مہینہ میں گذشتہ پانچ سالوں میں اس ایک مہینہ کی اوسط سے 49.4فیصد زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
https://twitter.com/AFP/status/1257298294318997506?s=20
فرانس
فرانس دنیا کا وہ پانچواں ملک ہے جس میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 25,000سے زائد ہوچکی ہے۔ (ڈان)
فرانس میں ایک مریض کے swabکا ٹیسٹ کرنے سے پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس فرانس میں 27دسمبر کو موجود تھا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس موجودہ معلومات سے ایک ماہ پہلے سے ہی یورپ میں موجود تھا۔ (بی بی سی)
فرانس کا کہنا ہے کہ موبائل فون کمپنی Appleان کی StopCovidایپ کے لئے مدد نہیں کررہی۔ یہ ایپ Bluetoothکی مدد سے قریب کے موبائل سے پتہ لگاتی ہے کہ کوئی شخص اس وائرس سے متأثر ہے۔ iPhoneکا Bluetoothتب تک آن نہیں ہوتا جب تک موبائل کا مالک اسے خود آن نہ کرے۔ فی الحال ماوبائل کمپنی نے ایسا کرنے سے انکار کیا ہے۔(ڈان)
امریکہ
امریکہ کی فارماسیوٹیکل کمپنی Pfizerاور جرمن کمپنی BioNTechکی بنائی ہوئی ایک ویکسین کے انسانی تجربات امریکہ میں شروع کردئے گئے ہیں۔ (سی این این)
امریکہ کی الرجی اور وبائی امراض کے قومی انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹرAnthony Fauciنےکہا ہے کہ شواہد سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں نہیں بنایا گیا۔ (الجزیرہ)
امریکہ میں گذشتہ روز کورونا وائرس سے ایک ماہ میں سب سے کم 1,105؍اموات ریکارڈ کی گئیں۔ (بی بی سی)
کورونا وائرس کی وباء کے بارے میں اعدادوشمار کی پیش گوئی کرنے والے کمپیوٹرائزڈ امریکی ماڈل کے مطابق اس وائرس سے امریکہ میں 134,000لوگ جاں بحق ہوسکتے ہیں۔
ایک اور ماڈل کے مطابق امریکہ میں مریضوں اور اموات میں اضافہ آئندہ ہفتوں میں ہوسکتا ہے۔ اور ایک دن میں 3,000کے قریب اموات بھی ہوسکتی ہیں۔
گذشتہ ہفتے کے دوران امریکہ میں ہر دن میں قریباً 2,000لوگ اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
اعدادوشمار کے ان ماڈل کی پیشگوئیوں میں اضافے کی وجہ لاک ڈاؤن میں نرمی کو قرار دیا جارہا ہے۔ (سی این این)
https://twitter.com/CNN/status/1257414735596859393?s=20
ایشیا
پاکستان
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 500سے زائد ہو گئی ہے۔ مصدقہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 22,000کے قریب ہوگئی ہے۔ (ڈان)
افغانستان
افغانستان کی حکومت نے لاک ڈاؤن اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں میں مفت روٹیاں تقسیم کرنی شروع کی ہیں۔ کابل شہر کے 250,000خاندانوں میں روزانہ کی بنیاد پر دس نان تقسیم کرنے شروع کردئے گئے ہیں۔ ( ڈان)
بھارت
بھارت کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3,900نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جو کہ ایک دن میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ (بی بی سی اردو)
جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کی بیس بال لیگ بغیر تماشائیوں کے شروع کردی گئی ہے۔ (الجزیرہ)
افریقہ
صومالی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ African Airwaysکا ایک طیارہ جو کہ کورونا وائرس کی امدادی سپلائی لے کرجارہا تھا، گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارہ میں موجود 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوئی۔ (بی بی سی)
کینیا کے محققین کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی تین دوائیوں کے طبی تجربات کے لئے متعلقہ ادارے کی طرف سے منظوری کا انتظار کررہے ہیں۔ یہ تین دوائیں،Remdesivir, Hydroxychloroquine اورLopinavir/ Ritonavir ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)
سیرالیون کے صدرJulius Maada Bio نے پندرہ دن خود ساختہ تنہائی میں گزارے ہیں۔ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ (africanews)
https://twitter.com/PresidentBio/status/1257327766145576960?s=20
کانگو کے ایک فوجی جیل کے 101؍قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان میں سے تین کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
یوگینڈا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد صرف 30وکلاء کو بنیادی سہولت فراہم کرنے کے تحت کام کی اجازت ہوگی۔ (بی بی سی افریقہ)
نائیجر کے وزیر برائے مزدوری و روزگار ، Mohamed Ben Omar سوموار کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پاگئے ہیں۔ان کی عمر 55سال تھی۔ (africanews)
آسٹریلیا
آسٹریلوی وزیراعظم Scott Morrisonکا کہنا ہے کہ غالب گمان یہی ہے کہ کورونا وائرس جنگلی جانوروں کی خریدوفروخت کی کسی جگہ سے نکلا ہے۔ (سی این این)
نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ میں مسلسل دوسرے روز بھی کوروناوائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ (بی بی سی)
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کو بہت سے ایسے لوگوں کے خط ملے ہیں جن کے فیملی ممبر کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا طریقۂ کار درست تھا۔ (Bloomberg)
https://twitter.com/business/status/1257592407799070727?s=20
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم Jacinda Ardenنے کہا ہے کہ ان کے ملک کی حدود ایک لمبے عرصے تک باقی دنیا کے لئے بند رہیں گیں۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آمد و رفت کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔ (بی بی سی)
برازیل
برازیل کے قبائلی سرداروں نے عالمی ادارۂ صحت سے ہنگامی فنڈ کی درخواست کی ہے تاکہ ان کی کمیونٹی کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔ (الجزیرہ)
Apple
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس ہفتے سے آسٹریلیا اور آسٹریا میں اپنے سٹور کھول رہی ہے۔ (Bloomberg)
https://twitter.com/business/status/1257573506998587392?s=20
24سال بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا
چین میں کورونا وائرس کے بعد معمولات زندگی کو معمول پر لانے کے لئےصحت کی جانچ پڑتال کی ایپ استعمال کی جارہی ہیں۔ جب اس وجہ سے ایک مجرم شخص کو کسی بھی طرح سبز ہیلتھ کوڈ نہ ملا تا وہ کوئی کام کرسکے یا گھر کرایہ پر لے سکے یا کھانا خرید سکے تو اس نے مجبوراً 24سال بعد اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا۔ (الجزیرہ)
https://twitter.com/globaltimesnews/status/1257496604531060738?s=20
پہاڑ پر پولینڈ کے جھنڈے کی شبیہہ
سوئٹزرلینڈ کے Matterhornپہاڑ پر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لئے طاقتور پروجیکٹرز کی مدد سے پولینڈ کے جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی۔
https://twitter.com/YngvePL/status/1254341766452588544?s=20
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)