حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے شعبان کے آخری دن خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اے لوگو! تم پر ایک بہت عظیم مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے۔ یہ مبارک مہینہ ہے اس مہینہ میں وہ رات آتی ہے جو ہزار راتوں سے بہتر ہے۔ (مشکوٰۃ کتاب الصوم)