ارشادِ نبوی

ارشاد ِنبوی ﷺ

حضرت عثمان بن عفانؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر مسجد تعمیر کرتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس کے لیے جنت میں اس جیسا گھر تعمیر کرتا ہے۔

(مسلم باب فضل بناء المسجد)

حضرت ابو سعید ؓبیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :

جب تم کسی شخص کو مسجد میں عبادت کے لیے آتے جاتے دیکھو تو تم اس کے مومن ہونے کی گواہی دو اس لیے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ‘‘ اللہ کی مساجد کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو خدا اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں’’۔

(ترمذی کتاب التفسیر سورۃ التوبۃ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button