مصروفیات حضور انور

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز (23 تا 26 جنوری)

مورخہ 23؍تا 26؍جنوری 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 24؍جنوری بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد بیت الفتوح، مورڈن ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں بدری صحابی حضرت عبد اللہ بن رواحہؓ کی سیرت مبارکہ کا دل نشین تذکرہ فرمایا نیز مکرم ڈاکٹر لطیف احمد قریشی صاحب مرحوم کی وفات پر ان کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بابرکت معیت میں خدام الاحمدیہ Neuhofجرمنی کا وفد

٭…25؍ جنوری بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل کمرہ ملاقات عثمان چاؤ بلاک اسلام آباد میں Neuhof، جرمنی سے آنے والے خدام الاحمدیہ کے ایک وفد نے حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ دورانِ ملاقات خدام نے اپنے پیارے آقا سے مختلف امور کے بارے میں سوالات پیش کر کے رہنمائی حاصل کی ۔ ملاقات کے اختتام پر ممبرانِ وفد کا حضورِ انور کے ساتھ گروپ فوٹو ہوا۔
٭…حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج نمازِ ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرم شفقت نواز صاحب (ریڈنگ۔ یوکے)کي نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 05؍ مرحومين کي نمازِ جنازہ غائب بھي پڑھائي۔

حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز گلشنِ وقفِ نَو (ناصرات) میں رونق افروز ہیں

٭…26؍ جنوری بروز اتوار: آج حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نمازِ ظہر سے قبل ایوان مسرور، اسلام آباد میں منعقدہ گلشنِ وقفِ نَو میں رونق افروز ہوئے۔ 12؍ سے 15؍ سال کی واقفاتِ نَو بچیوں کے ساتھ ہونے والی یہ دل چسپ نشست نمازِ ظہر سے پہلے اختتام پذیر ہوئی۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

حضورِ انور نے مورخہ 20؍ تا 26؍ جنوری 2020ء کے دوران پانچ روز دفتري اور چھ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔

ان ایّام میں 81؍فيمليز اور 54؍احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 135؍تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 14؍ممالک سے تھا : امریکہ، کینیڈا، جرمنی، بیلجیم، سویڈن، ہالینڈ، چیک ریپبلک، آسٹریلیا، مراکش، نائیجیریا، چین، تھائی لینڈ، پاکستان اور یوکے۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

مزید دیکھیں

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

  1. جماعت احمدیہ مسلمہ پر اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا فضل و احسان ہے کہ اُس نے ہمیں خلافت جیسا بابرکت آسمانی نظام عطا فرمایا ہے ۔ خلیفۂ وقت اللہ تعالیٰ کی رہنمائی میں افراد جماعت کی تعلیم و تربیت اور تبلیغ اسلام کے منصوبے بناتا ہے اور افراد جماعت اپنے امام کی آواز پر لبیک کہتے ہیں آپ کے ارشادات پر عمل کی کوشش کرتے ہیں اس طرح ان کی زندگیوں میں اسلام کا رنگ نمایاں ہوتا جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ خلافت کی بابرکت قیادت اور رہنمائی میں افراد جماعت اپنی زندگی کے اصل مقصد کی طرف گامزن ہیں۔ الحمدللہ علیٰ ذلک
    مورخہ 25؍جنوری 2020 کو نوئے ہوف جرمنی کے خدام کے ایک وفد نے اپنا پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شرف حاصل کیا ۔ اس ملاقات میں خاکسار کی تینوں بیٹوں کو بھی شامل ہونے کی سعادت حاصل ہوئی ۔ الحمدللہ رب العالمین ۔ اللہ کرے کہ ان سب ملاقات کرنے والے خدام کا اپنے پیارے امام کے ساتھ تعلق مزید مضبوط ہو اور وہ ہمیشہ خلافت کی زیر سایہ ، خلافت کی رہنمائی میں اپنی زندگیاں گزارنے والے ہوں ۔ آمین

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close