دورہ یورپ ستمبر؍ اکتوبر 2019ء

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا دورۂ یورپ (اکتیسواں روز، جمعۃ المبارک 25؍ اکتوبر2019ء)

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

مسجد ’بیت البصیر‘ مہدی آباد کا افتتاح، ملاقات، ڈنرمجلس خدام الاحمدیہ جرمنی، تقریبِ آمین

(مہدی آباد جرمنی،25؍ اکتوبر2019، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) آج حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے دورۂ یورپ کا اکتیسواں اوردورۂ جرمنی کا تیرھواں روزتھا۔ حضورِانورایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صبح سات بجے مسجد بیت البصیرمیں تشریف لا کر نمازِ فجر پڑھائی۔

آج مہدی آباد میں نئی تعمیر ہونے والی مسجد ’بیت البصیر‘ کا باضابطہ افتتاح طَے پایا تھا۔ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نمازِ جمعہ سے قبل دو بج کر دو منٹ پر مسجد بیت البصیر کی یادگاری تختی کے پاس تشریف لے جا کر اُس کی نقاب کشائی فرمائی اور پھراجتماعی دعا کروائی۔ بعد ازاں نمازِ جمعہ کے لیے نصب کی گئی خصوصی مارکی میں تشریف لے گئے اور خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔ (اس بارے میں تفصیلی بلیٹن الگ سے شائع کیا جا چکا ہے)

ملاقات

آج شام چھے بجے سے سات بجے کے دوران ملاقات کا سیشن ہوا۔ آج کے اس سیشن میں 19 فیملیوں کے 81 افراد نے اپنے پیارے آقا سے شرفِ ملاقات حاصل کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں جرمنی کے متعدّد شہروں سے تعلق رکھنے والے احبابِ جماعت کے علاوہ پاکستان سے آنے والی ایک فیملی بھی شامل تھی۔

سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

شام سات بجے حضورِانورایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے ازراہِ شفقت مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی طرف سے سابق صدرمجلس محترم حسنات احمد کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب کو سرفراز فرمایا۔ اس تقریب میں تلاوت حماد احمد نے کی جبکہ نظم عبدالحنان نے پڑھی۔ حضورِ انور نے اس تقریب سے مختصر خطاب فرمایا جس میں خدام الاحمدیہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ بعد ازاں حضور پُر نور نے دعا کروائی۔ اس تقریب میں ممبران مجلس عاملہ جماعت احمدیہ جرمنی، ممبران ملکی مجلس عاملہ، ریجنل قائدین وقائدینِ مجالس خدام الاحمدیہ جرمنی اور ممبران ملکی عاملہ مجلس اطفال الاحمدیہ جرمنی سمیت چار سو کے قریب افراد مدعو تھے۔

قرآنِ کریم کا پہلا دَور ختم کرنے والے خوش نصیب بچوں، بچیوں کی تقریبِ آمین

رات آٹھ بجنے سے چند منٹ پہلے حضورِ انور قرآنِ کریم کا پہلا دَور ختم کرنے والے بچوں، بچیوں کی تقریبِ آمین کو برکت بخشنے کے لیے مسجد بیت البصیر میں رونق افروز ہوئے۔ حضورِ انور نے درج ذیل تفصیل کے مطابق 29 بچوں، بچیوں سے قرآنِ مجید کا کچھ حصہ سنا اورآخر میں دعا کروائی:

حضورِانور نے رات ساڑھے آٹھ بجے نمازِ مغرب وعشاء جمع کر کے پڑھائیں اور پھر اپنی قیام گاہ پر تشریف لے گئے۔

کل شام مسجد بیت البصیر کے افتتاح کی خوشی میں ایک استقبالیہ کا انعقاد ہو گا جس میں حضورِ انور شرکت فرمائیں گے۔

(رپورٹ: عرفان احمد خان، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برائے دورۂ یورپ ستمبر، اکتوبر 2019ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button