یورپ (رپورٹس)

2017ء- مجلس انصاراللہ جرمنی کی مساعی کی مختصر جھلک

مجلس انصاراللہ جرمنی نے 2017ء میں 54 چیریٹی واکس کااہتمام کیا جن میں شاملین کی تعداد چھ ہزار تھی ۔ان چیریٹی واکس سے حاصل ہونے والی رقم 112 مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مقامی اداروں کو ہدیہ کی گئی ۔ان پروگرامز کی خبر یں اوررپورٹس 50 سے زائد اخبارات میں شائع ہوئیں ۔

ز…مجلس انصار اللہ جرمنی کو کئی برسوں سے جرمنی کے مختلف شہروں اورقصبوں میں شجرکاری کی توفیق مل رہی ہے۔2017ء میں اس مہم کے تحت 46 مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے۔ان میں کنڈرگارٹن، اسکولز اور پارکس شامل ہیں ۔ہر پروگرام میں شہر کے سینئرافراد اوردیگراعلیٰ سرکاری حکام بھی شامل ہوتے رہے۔

مجلس انصاراللہ جرمنی کے تحت 2017ء کے دوران 22مجالس نے احمدیہ لنگر کا انتظام کیاجن میں تقریباً 5500بے گھر افراد کو تازہ گر م پاکستانی کھانا پیش کیا گیا۔

ز…2017ء میں قیادت تبلیغ کے زیر انتظام ایک لائحہ عمل کے تحت جرمن افرادکے ساتھ36 بڑی تبلیغی نشستیں منعقد کی گئیں۔جن میں ’اسلامی اصول کی فلاسفی ‘ اور خدا اورانسان کے درمیان تعلق کےموضوع پرتقاریر ہوئیں۔

ان تما م تبلیغی نشستوں کی کل حاضری 549 رہی جن میں 490افراد نے مختلف کتب اورجماعتی لٹریچر حاصل کیا۔ان نشستوں کی خبریں10مختلف اخبارات میں شائع ہوئیں۔ان میٹنگز میں چرچ کے پادری ،میئرز ، سیاسی پارٹیوںکے سرکردہ لیڈرز ،شہر کی انتظامیہ کے ممبران اوراسکولز کے اساتذہ شامل ہوئے۔

اس کے علاوہ 2017ء میں دوسری قومیتوںسے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ 9تبلیغی نشستیں منعقد ہوئیں ۔سات عرب افراد کے ساتھ ۔ایک افریقن افراد کے ساتھ اورایک انگریزی بولنے والے افراد کے ساتھ۔ ان تبلیغی نشستوں میں 144 افراد شامل ہوئے ان کے نتیجہ میں 7 بیعیتیں بھی ہوئی۔

2017ء میں جرمنی بھر میں داعیان الی اللہ کی 129کلاسز منعقد ہوئیں ۔1045 انصار نے بطورداعی الی اللہ اپنے نام رجسٹر کروائے ۔

2017ءمیں مجلس انصاراللہ جرمنی کے تحت 7لاکھ 64ہزار 603کی تعداد میں تبلیغی فولڈرز / فلائرزتقسیم کئے گئے۔

(ماخوذ از سہ ماہی الناصر ۔جرمنی۔ شمارہ نمبر1۔ جنوری تامارچ 2018ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button