اطلاعات و اعلانات

اعلان برائے داخلہ جامعہ احمد یہ یو کے برائے سال 2018ء

جامعہ احمدیہ یوکے کی درجہ ممہدہ کیلئے داخلہ ٹیسٹ (تحریری امتحان و انٹرویو)11 اور 12 جولائی 2018ء کو انشاء اللہ جامعہ احمدیہ یوکے میں ہو گا۔ داخلہ ٹیسٹ میں شمولیت کے قواعد حسب ذیل ہیں

(1)تعلیمی معیاردرخواست دہندہ کے کم از کم چھ مضامین میں جی سی ایس ای ( (GCSE کم ازکم تین مضامین میں اے لیولز ((A-Levels یا اس کے مسا وی تعلیم میںCگریڈ سے کم گریڈ یا 60% سے کم نمبر نہ ہوں۔

(2)عمرجی سی ایس سی (GCSE)پا س کر نے والے طالب علم کی زیادہ سے زیادہ عمر 17سال اور اے لیولز (A-Levels)پا س کرنے والے طالب علم کی عمرزیادہ سے زیادہ 19سال ہونی چاہئے ۔

(3)میڈیکل رپورٹ درخواست دہندہ کی صحت کے متعلق ڈاکٹر (GP) کی طرف سے تفصیلی میڈیکل رپورٹ انگریزی زبان میں درخواست کے ساتھ منسلک ہونی چاہئے۔

(4)تحریر ی ٹیسٹ و انٹرویو درخواست دہندہ کا ایک تحریری ٹیسٹ اور ایک انٹرویو ہو گا۔ جس میں سے ہر دو میں پاس ہونا لازمی ہے۔ انٹرویو کے لئے صرف اسی کینڈیڈیٹ کو بلایا جائے گا جو تحریری ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے گا۔ تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے قرآن کریم ناظرہ، وقف نَو سلیبس اور انگریزی و اردو زبان لکھنا، پڑھنا اور بولنا بنیادی نصاب ہو گا۔ تاہم ترجمہ قرآن کریم اور کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں بھی کینڈیڈیٹ کا اس طور پر جائزہ لیا جائے گا کہ اس میں ان کے پڑھنے کا رجحان موجود ہے کہ نہیں۔

(5)درخواست دینے کا طریق درخواست متعلقہ درخواست فارم پر درج ذیل دستاویزات کے ساتھ ہی قابل قبول ہو گی (1درخواست فارم مع تصدیق نیشنل امیر صا حب (2)درخواست دہندہ کی صحت کی بابت تفصیلی میڈیکل رپورٹ (بزبان انگریزی) (3) جی سی ایس سی /اے لیولز کے سرٹیفیکیٹ کی مصدقہ نقل۔ نتیجہ کے انتظار کی صورت میں سکول یا ٹیوٹر کی طرف سے متوقع گریڈز (Projected Grades)پر مشتمل خط۔ (4) پاسپورٹ کی مصدقہ نقل (5) درخواست دہندہ کی ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو۔

متفرق ہدایات

(1)درخواست میں کینڈیڈیٹ کے نام کے سپیلنگ وہی لکھے جائیں جو پاسپورٹ میں درج ہیں۔ (2)مصدقہ درخواست جامعہ احمدیہ یوکے میں 30مئی 2018ء تک پہنچنی لازمی ہے، اس کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔(3)جامعہ احمدیہ یوکے کا ایڈریس درج ذیل ہے


Jamia Ahmadiyya UK, Branksome Place, Hindhead Road, Haslemere, 3PN
Tel:+44(0)1428647170, +44(0)1428647173
Mobile: +44(0)7988461368, Fax: +44(0)1428647188


(4)رابطہ کے لئے جامعہ احمدیہ کے اوقات سوموار تا ہفتہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ہیں۔


(پرنسپل جامعہ احمد یہ ، یو کے)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button