حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزخطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 08 اپریل 2015ء بروز بدھ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا:۔

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔

اس وقت مَیں دو نکاحوں کے اعلان کروں گا، پہلا نکاح عزیزہ عروسہ ثمر احمدواقفۂ نَو بنت مکرم مقصود احمد ناگی صاحب جرمنی کا ہے جو احمد جمال احمدابن مکرم نعیم احمد ناگی صاحب یوکےکے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

یہ دونوں خاندان حضرت حاجی محمد موسیٰ صاحبؓ صحابی کی نسل میں سے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔

دوسرا نکاح عزیزہ انعم صبیحہ احمدبنت مکرم افضال احمد صاحب جرمنی کا ہے جو عزیزم شعیب احمد ابن مکرم امجد احمد صاحب لندن کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

فریقین میں ایجاب و قبول کے بعد حضور انور ایّدہ اللہ نے فرمایا:

رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کرلیں۔

(مرتبہ:۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button