اس حدیث کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے: حضرت سعد بن ابی وقاصؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سُنا: اللہ تعالیٰ اس انسان سے محبت کرتا ہے جو پرہیزگار ہو، بے نیازہو، گمنامی اور گوشہ نشینی کی زندگی بسر کرنے والا ہو۔ (مسلم کتاب الزہد و الرقاق)