اللہ تعالیٰ عباد الرحمٰن کی صفات بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ یہ رحمان خدا کے وہ بندے ہیں جو راتیں اپنے مولیٰ کے حضور سجود و قیام اور عبادات میں گزاردیتے ہیں اور غضب الٰہی سے بچنے کے لیے یہ دعا کرتے ہیں۔ رَبَّنَا اصۡرِفۡ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ ٭ۖ اِنَّ عَذَابَہَا کَانَ غَرَامًا۔(الفرقان:۶۶) ترجمہ: اے ہمارے ربّ! ہم سے جہنم کا عذاب ٹال دے یقیناً اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے۔