ارشادِ نبوی
حالتِ جنگ میں بھی رحم کی ہدایت
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: اللہ کا نام لے کر اس کی تائید کے ساتھ اور اللہ کے رسولؐ کے دین پر چلتے ہوئے (اس کی راہ میں) نکلو۔ کسی بوڑھے عمر رسیدہ کو قتل نہ کرنا۔ کم سن بچے یا عورت کو نہ مارنا اور خیانت کرتے ہوئے مال غنیمت پر قبضہ نہ کر لینا۔ اصلاح اور احسان کا معاملہ کرنا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ محسنوں سے محبت کرتا ہے۔
(ابو داؤد کتاب الجہاد باب فی دعاء المشرکین حدیث نمبر2245:)