متفرق
عبادت کرنے والے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے اغراض و مقاصد کو پورا کرے
مسجد بیت الاکرام، ڈیلس امریکہ کے افتتاح کے موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
’’مسجدیں جو کعبہ رخ بنائی گئیں، یہ صرف ظاہری طور پر کعبہ کی سمت کی پیروی کرنے کے لیے نہیں بنائی گئیں بلکہ ہر مسجد اور اس کے اندر عبادت کرنے والے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے اغراض و مقاصد کو پورا کرے اور پوری دیانتداری سے ان کا عملی نمونہ پیش کرے۔… خانہ کعبہ اور اس کے ساتھ ہر مسجد کا ایک بنیادی مقصد یہ بھی ہے کہ وہ اللہ کی عبادت کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کا بھی گھر بن جائیں جو کھلے دل کے مالک، رحم دل اور مہربان ہیں اور اپنے قول و فعل کے ذریعے تمام بنی نوع انسان کے لیے امن، صلح اور خیر سگالی کا پیغام د ینے والے ہیں۔‘‘
(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل خصوصی اشاعت بابت دورۂ امریکہ ۲۰۲۲ء مورخہ ۲۷؍ دسمبر ۲۰۲۲ء)