یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ لکسمبرگ کے چوتھے جلسہ سالانہ ۲۰۲۵ء کا انعقاد

٭…’’اَللّٰہُ نُوۡرُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‘‘کے مرکزی موضوع پر منعقدہ تاریخی جلسہ سالانہ
٭… علمی و روحانی موضوعات پر تقاریر کا سلسلہ ٭… کل ۳۴؍احباب کی شمولیت

خدا تعالیٰ کے فضل و احسان کے ساتھ جماعت احمدیہ لکسمبرگ کو مورخہ ۲۲و۲۳؍نومبر ۲۰۲۵ء کو اپنا چوتھا جلسہ سالانہ ’’اَللّٰہُ نُوۡرُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‘‘کے مرکزی موضوع پر لکسمبرگ کے سنٹر میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ سے ایک روز قبل سنٹر کو جلسہ گاہ کے طور پر سجایا گیا تھا۔

۲۲؍نومبر کو جلسہ کے پہلے دن دو اجلاس ہوئے جس میں مرد نماز سنٹر اور مستورات آن لائن شامل ہوئیں، جبکہ دوسرے دن مستورات کا اجلاس نماز سنٹر میں منعقد کیا گیا۔

جلسہ کے پہلے اجلاس میں مکرم زبیر احمد خالد صاحب نے تلاوتِ قرآن کریم پیش کی اور مکرم فاہد جلال صاحب نے اُردوو انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ اس کے بعد حضرت مسیح موعودؑ کا پاکیزہ منظوم کلام مکرم شہباز احمد صاحب نے پڑھا اور اس کا انگریزی ترجمہ مکرم عطاء الہادی صاحب نے پیش کیا۔ افتتاحی تقریر مکرم خالد لارگیٹ صاحب صدر جماعت نے ’’ہستی باری تعالیٰ کے سائنسی دلائل‘‘ کے موضوع پر کی۔ مکرم احمدالجبان صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کا ایک قصیدہ پیش کیا جس کا ترجمہ مکرم جہانزیب احمد صاحب نے پیش کیا۔ اس اجلاس کی دوسری تقریر مکرم عمر وقار صاحب (جنرل سیکرٹری) نے ’’خلافت کی برکات‘‘ کے موضوع پر کی۔ اجلاس کے بعد نماز اور کھانے کا وقفہ ہوا۔

دوسرا اجلاس دوپہر دو بجے شروع ہوا۔ عزیزم منیف احمد نے تلاوت قرآن کریم پیش کی، انگریزی ترجمہ مکرم مطیع الرحمٰن صاحب نے اور اردو ترجمہ مکرم ولید احمد صاحب نے پیش کیا۔ تلاوت کے بعد مکرم جری اللہ صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کا منظوم کلام پیش کیا۔ دوسرے اجلاس کی پہلی تقریر مکرم کامران احمد صاحب نے ’’آنحضرت ﷺ کا عفو و صلہ رحمی‘‘ کے موضوع پر کی۔ بعد ازاں اختتامی تقریر خاکسار (مبلغ سلسلہ لکسمبرگ) نے ’’ہستی باری تعالیٰ‘‘ کے موضوع پر حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے احمدیت کے ارشادات و واقعات کی روشنی میں کی۔ اجلاس کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا۔ آخر میں اطفال گروپ نے قصیدہ پیش کیا۔

جلسہ کے دوسرے روز مستورات کا اجلاس نماز سنٹر میں منعقد ہوا جس میں ’’نماز کی اہمیت‘‘، ’’بچوں کی تربیت میں ماں کا کردار‘‘اور ’’مغربی ممالک میں پردہ کی اہمیت‘‘جیسے موضوعات پر تقاریر کی گئیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے دو روزہ جلسہ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ جلسہ میں ۲۳؍مرد اور ۱۱؍مستورات نے شرکت کی۔ یوں مجموعی حاضری ۳۴؍رہی۔الحمد للہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:توصیف احمد۔ مبلغ سلسلہ لکسمبرگ)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: برازیل کے شہر Cascavel کا ایک روزہ کامیاب تبلیغی دورہ

Related Articles

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button