https://youtu.be/Y_UYwPbhb_Y?si=wittp-nF0G1r5T6R&t=957 کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال سات سے آٹھ سال کی عمر کے بچوں کے لیے نصاب ٭… نظم یاد کریں : کبھی نصرت نہیں ملتی دَرِمولیٰ سے گندوں کوکبھی ضائع نہیں کرتا وہ اپنے نیک بندوں کووہی اس کے مُقَرَّب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیںنہیں رَہ اس کی عالی بارگاہ تک خود پسندوں کویہی تدبیر ہے پیارو کہ مانگو اس سے قُربت کواُسی کے ہاتھ کو ڈھونڈو جلائو سب کمندوں کو (مشکل الفاظ کے معنی: مُقرَّب: قُرب پانے والے۔ کمندوں:کمند کی جمع۔ پھندے والی لمبی اور مضبوط رسی یعنی سہارے) وُضو اور وَضو میں فرق ٭… وُضو: واؤ مضموم (واؤکے اوپر پیش- ُ) کے ساتھ، یعنی طہارت حاصل کرنا۔ اصطلاح میں نماز سے قبل ظاہری پاکیزگی کے حصول کے لیے کیے جانے والا عمل۔ ٭… وَضو : واؤ مفتوح (واؤکے اوپر زبر- َ) کے ساتھ۔ وَضو اس چیز کو کہتے ہیں جس کے ساتھ طہارت حاصل کی جائے۔ مثلاً وُضو کا پانی۔ روز مرّہ دعائیںیاد کریں خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰفرمودہ5؍اپریل 2024ء میں مذکور ادعیۃ المسیح الموعودؑ حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں کہ ’’ہم تیرے گنہگار بندے ہیں اور نفس غالب ہیں تُو ہم کو معاف فرما اور آخرت کی آفتوں سے ہم کو بچا۔‘‘ (اخبار البدر جلد نمبر2 صفحہ30) اَحَادیث یاد کریں اللّٰهُمَّ أَطْعِمْ مَنْ أَطْعَمَنِي وَأَسْقِ مَنْ أَسْقَانِي اے اللہ! کھلا اس کو جو مجھے کھلائے اور پلا اس کو جو مجھے پلائے ۔ (صحيح مسلم: 2055) قصیدہ مع ترجمہ شعر نمبر 7 يَا مَنْ غَدَا فِي نُوْرِهِ وَ ضِيَائِهٖکَالنَّیِّرَيْنِ وَ نَوَّرَ الْمَلَوَانٖ ترجمہ: اے وہ ہستی جو اپنے نور اور روشنی میں مہر و ماہ کی طرح ہو گئی ہے اور رات اور دن منور ہو گئے ہیں۔غَدَا: وہ ہوگیا۔ ضِيَائِهِ: اس کی روشنینَوَّرَ : بمعنے تَنَوَّرَ یعنی روشن ہواکَالنَّیِرَيْنِ:سورج اور چاند کی طرح، مہروماہ کی طرحالْمَلْوَانِ:رات اور دن، صبح و شام اَدَب آداب نماز کے آداب ٭ نماز کے الفاظ ٹھہر ٹھہر کر اور سنوار کر ادا کریں اور توجہ نماز کے الفاظ اور ان کے مطالب کی طرف رہے ۔کوشش کریں کہ ادھر ادھر کے خیالات ذہن میں نہ آئیں۔٭ نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنا، اشارہ کرنا، باتیں کرنا، باتیں سننا وغیرہ اور غیر ضروری حرکت کرنا منع ہے۔٭ نماز ادا کرتے وقت کسی چیز کا سہارا لینا منع ہے اور نہ ہی ایک پائوں پر زور دے کر کھڑا ہونا چاہیے۔