https://youtu.be/rEtUPnJU2Z4 حضرت عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ آپؐ اپنے چچا کے کیا کام آئے؟ وہ تو آپؐ کی حفاظت کیا کرتے تھے اور آپؐ کی خاطر ناراضگی کا اظہار کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: وہ آگ میں ٹخنوں تک ہیں اور اگر میں نہ ہوتا تو وہ آگ کے سب سے نچلے درجے میں ہوتے۔ (صحيح البخاري: کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ قِصَّة أَبِي طَالِبٍ)