بچوں کا الفضل

تحریک وقفِ نو

٭…3؍ اپریل 1987ء کو حضرت خلیفة المسیح الرابعؒ نے وقفِ نَو کی الٰہی تحریک جاری فرمائی۔

٭…وقفِ نَو کی تحریک حضرت مریمؑ کے وقف قبل از پیدائش کی مثال پر قائم کی گئی۔

٭…وقفِ نَو میں شمولیت کے لیے والدین کی جانب سے اپنے ہونے والے بچے کو قبل از پیدائش حضرت خلیفة المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں وقف کے لیے پیش کرنا لازمی ہے۔

٭…حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒنے 1989ء میں چارخطباتِ جمعہ میں والدین اور انتظامیہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے نصائح فرمائیں۔ جبکہ حضور انورایدہ اللہ کے متعدد خطابات کے ساتھ ساتھ خطبہ جمعہ 28؍ اکتوبر 2016ء انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

٭…نیشنل اور مقامی سطح پر وقفِ نَو کے نگران کا نام سیکرٹری وقفِ نَو اور شعبہ کا نام شعبہ وقفِ نَو ہے۔ خدام الاحمدیہ میں معاون صدر برائے وقفِ نَو اور پھر قیادت اور زعامت کی سطح پر ایک معاون واقفین کے نگران ہیں۔ اسی طرح نیشنل اور مجالس کی سطح پر معاونہ صدر برائے واقفات نَو واقفات کی نگران ہیں جو واقفینِ نَو کی تعلیم و تربیت کے لیے کام کرتے ہیں۔

٭…وقفِ نَو کا مرکزی دفتر وکالت وقفِ نَو، تحریک جدید انجمن احمدیہ کہلاتا ہے جس کے انچارج وکیل وقفِ نَو کہلاتے ہیں۔

٭…لند ن میں شعبہ وقفِ نَو مرکزیہ کا دفتر دنیا بھر کے واقفین کا ریکارڈ رکھنے کے علاوہ ان سے رابطہ کرتا ہے اور ان کی کونسلنگ اور کیریئر گائیڈنس کے حوالہ سے راہنمائی کرتاہے ۔

٭… شعبہ وقفِ نَو کی مرکزی ویب سائٹ waqfenauinternational.org ہے۔

٭…واقفینِ نَو کا نصاب ’’نصاب وقفِ نَو‘‘ کہلاتا ہے جو عمر کے لحاظ سے تین حصوں میں شائع کیا جاتا ہے۔

٭…حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 28؍ اکتوبر 2016ء کو کینیڈا میں خطبہ جمعہ میں واقفینِ نَو کو توجہ دلائی کہ وہ کیسے سپیشل بن سکتے ہیں۔

٭…جلسہ سالانہ یوکے 2018ء کے موقع پر حضور انور ایدہ اللہ نے لجنہ اماء اللہ سے اپنے خطاب میں مذکورہ بالا خطبہ کو واقفینِ نَو کے لیے ایک لائحہ عمل قرار دیا۔

٭…حضور انور ایدہ اللہ کی راہنمائی سے واقفینِ نَو کی تعلیم و تربیت کے لیے ’’اسماعیل‘‘ اور واقفاتِ نَو کے لیے ’’مریم‘‘ رسالہ ہر سہ ماہی میں شائع ہوتا ہے۔اور آن لائن بھی دستیاب ہے۔

٭…انڈیا میں ’’اسماعیل‘‘ میگزین ’’گلدستہ وقف نَو‘‘ کے نام سے شائع ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جرمن، انڈونیشین زبان میں اور بنگلہ زبان میں بھی ہر دو رسائل کے بعض حصے شائع ہوتے ہیں۔

٭…دنیا بھر کی جماعتوں کے نیشنل سیکرٹریان کا پہلا سہ روزہ ریفریشر کورس 6 تا 8؍ دسمبر2019ء اسلام آباد، ٹلفورڈ میں منعقد ہوا جس میں33 ممالک کے نیشنل سیکرٹریان وقف نَو شامل ہوئے۔ حضورانورایدہ اللہ تعالیٰ نے اس موقع پر خطاب فرمایا۔

٭… پندرہ سال کی عمر میں واقفینِ نَو اپنا تجدید وقف فارم پُر کرتے ہیں اس کے بعد 18 سال اور تعلیم مکمل کرنے پر بھی یہ فارم پُر کیا جاتا ہے۔

٭… الله تعالیٰ کے فضل سے جلسہ سالانہ یوکے 2023ء تک دنیا بھر میں واقفین نَو کی تعداد80؍ہزار600 ہے، اِس میں47؍ ہزار222 لڑکے اور33ہزار378؍ لڑکیاں ہیں۔پندرہ سال سے زائد عمر کے واقفین نَو کی تعداد 39ہزار سے اوپر ہے جن میں چوبیس ہزار لڑکے اور چودہ ہزار لڑکیاں ہیں۔

٭٭٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button