٭٭… ایک غیر حاضر دماغ کرکٹر اپنے بیٹے کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا، چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے کہا: اس کا ٹیسٹ ہو گا۔ کرکٹر نے کہا: ٹیسٹ کا تو میرے پاس وقت نہیں نکلے گا۔ون ڈے کروالیں۔ ٭… ٭… ٭… ٭ ٭… ٹیچر : جو میرے سوال کا جواب دے گا وہ گھر جا سکتا ہے۔ ایک شرارتی بچے نے اپنا بیگ کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔ ٹیچر : یہ بیگ کس نے پھینکا ہے؟ بچہ : میں نے۔ یہ کہہ کر وہ گھر کی طرف چلتا بنا۔ ٭… ٭… ٭… ٭ ٭… استاد : وہ تین لفظ بتاؤ جو سب سے زیادہ بولے جاتے ہیں۔ بچہ : I don‘t know(مجھے نہیں معلوم) استاد : شاباش بیٹھ جاؤ! ٭… ٭… ٭… ٭