حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَأْذِنُهُ فِي الْجِهَادِ، فَقَالَ: أَحَيٌّ وَالِدَاكَ؟، قَالَ: نَعَمْ،قَالَ:فَفِيْهِمَا فَجَاهِدْ۔ (صحيح مسلم۔ کتاب البر و الصلة و الآداب، باب بر الوالدین حدیث نمبر 6504) رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور آپ ﷺ سے جہاد پر جانے کی اجازت چاہی۔ آپﷺنے فرمایا: ’’کیا تیرے ماں باپ زندہ ہیں؟‘‘ وہ بولا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تَو تُو اُن ہی میں جہاد کر۔‘‘(یعنی اُن کی خدمت کر۔)