یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ ڈنمارک کی ’جسم، دماغ اور روح‘ کے موضوع پر منعقد ہ ایک میلہ میں شرکت

(محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو امسال کو پن ہیگن میں ’جسم،دماغ اور روح‘ کے موضوع پر منعقد کیے جانے والےایک میلہ میں شرکت کی توفیق ملی۔ قبل ازیں اسی موضوع پر تین مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے میلوں میں مجلس شرکت کرچکی ہے۔ یہ اس سال کا چوتھا میلہ ہے جو مورخہ۳تا ۵؍ نومبر ڈنمارک کے دار الحکومت کوپن ہیگن میں واقع ایک ہال میں منعقد ہوا۔ یہاںساٹھ سے زائد اداروں نے مختلف سٹالز لگائے جن میں مختلف عیسائی چرچ، بدھسٹ اور دیگر تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔ اس میلہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے زائرین اکثر روحانی اور جسمانی امور کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے متلاشی نظر آتے تھے۔

پانچ انصار، تین خدام اور چھ ممبرات لجنہ اماءاللہ نے مختلف اوقات میں سٹال پر ڈیوٹیاں دیں اور سٹال پر آنے والے مہمانان کو اسلام احمدیت کا پیغام پہنچاتے رہے۔ اس میلہ کی انتظامیہ نے بڑی خوشی کا اظہار کیا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی اسلامی تنظیم باقاعدہ اس میں شامل ہوئی ہے۔

پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے اس میلہ کا دورہ کیا۔ ہال میں داخلہ کے لیے ۱۲۰؍کرونز کا ٹکٹ مقرر تھا۔

یہ تبلیغی سٹال بہت کامیاب رہا۔ کئی احباب نے قرآن مجید خریدا۔ مختلف جماعتی لٹریچر مفت تقسیم کیا گیا۔ الحمد للہ

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button