کوئز الفضل انٹرنیشنل (نمبر20، 09؍جون 2020ء)

سوال نمبر1: حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی آخری تصنیف لطیف کون سی تھی؟

سوال نمبر2: 2018-19ء کے دوران کس نئے ملک میں احمدیت کا پودا لگا؟

سوال نمبر3: جملہ مکمل کیجیے: یاد رکھو! خدا کی گود صرف انبیاء کے لیے ہی نہیں بلکہ خدا ہر……کے لیے اپنی گود پھیلائے کھڑا ہے۔

سوال نمبر 4:۔ قادیان کے پرنٹنگ پریس سے شائع ہونے والی پہلی کتاب کون سی تھی؟

سوال نمبر5: 02؍ مئی 1898ء کو قادیان میں کون سا جلسہ منعقد کیا گیا ؟

٭…ذیل میں دیے گئے ٹیبل کےحروفِ تہجی کو مختلف اطراف سے مرتب کر کے ان سوالات کے جوابات تلاش کریں:

ان سوالات کے جوابات

بذریعہ ای میل jawab@alfazl.com یا بذریعہ فیکس 00442085447611 پر اپنے نام اور پتے کے ساتھ 19؍جون تک ارسال کیجیے۔ درست جوابات بتانے والے چند افراد کے اسماء الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ 23؍جون 2020ء میں شائع کیے جائیں گے۔ان شاء اللہ

نوٹ: اب آپ کوئز الفضل انٹرنیشنل آن لائن بھی حل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ویب سائٹ alfazl.com کے صفحہ اول پر موجود ‘کوئز الفضل’ کا نیلا بٹن دباکر اپنے جوابات آن لائن دفتر الفضل انٹرنیشنل کو بھجوائیے
(یہ سوالات الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ جات 19؍ مئی اور 05؍جون 2020ء سے اخذ کیے گئے ہیں)

…………………………………………………………………………………………………

جوابات کوئز الفضل انٹرنیشنل نمبر18، 19؍مئی 2020ء

1۔ شوال، 2۔ شام، 3۔عقل+ شعور، 4۔ روزہ، 5۔ فرشتوں

درج ذیل افراد کی جانب سے تمام سوالات کے درست جوابات بروقت موصول ہوئے:

منورہ احمد (فورسھائم،جرمنی)، منصورہ بھٹی (فرانکفرٹ، جرمنی)، مُظفر احمد ٹاک (سری نگر،کشمیر)، ہبۃ المنعم (کیلگری،کینیڈا)، ثمرہ لقمان (ایڈلیڈ ویسٹ، آسٹریلیا)، اکرم اختر و شاہدہ اختر (ریڈبرج، یوکے)، امۃ القیوم انجم (کیلگری، کینیڈا)، لبنیٰ ثاقب مسعود (باڈ فلبل، جرمنی)، حنا طارق (ملہائم روئر،جرمنی)، نعیم احمد عزیز(لمبرگ، جرمنی)، امۃ الشافی (لمبرگ ،جرمنی)، منورہ احمد( فورسھائم،جرمنی)، نجم السحر(برمنگھم برطانیہ)، عائشہ زاہد (برمنگھم نارتھ)، شاہدہ نسرین ناصر(ناروے)، روحی اعجاز(مونٹریال ایسٹ۔ کینیڈا)، عابدہ اسلم منصور، اسلم منصور(ایڈیلیڈ ساؤتھ، آسٹریلیا)، باسط شیخ (نیوایزن برگ،جرمنی)، شیخ نعیم اللہ (نیوایزن برگ ،جرمنی)

٭…٭…٭

Back to top button