یادکرنےکی باتیں
شرائط بیعت یاد کریں
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ قادیان 2025ء کے اختتامی خطاب میں شرائط بیعت پر توجہ کرنے کی تحریک فرمائی
پہلی شرط بیعت
اوّل:۔ بیعت کنندہ سچے دل سے عہد اِس بات کا کرے کہ آئندہ اُس وقت تک کہ قبر میں داخل ہو جائے شرک سے مجتنب رہے گا۔
(اشتہار تکمیل تبلیغ12؍جنوری 1889ء)
اربعین اطفال (چالیس آسان حدیثیں)
حدیث نمبر8:
أَسْلِمْ تَسْلَمْ
ترجمہ: اسلام لا تو تُو ہر خرابی، بُرائی اور نقصان سے محفوظ ہو جائے گا۔
روز مرّہ دعائیں
اللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ حُبَّکَ وَ حُبَّ مَن یُّحِبُّکَ وَالْعَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکَ۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ حُبَّکَ اَحَبَّ اِلَیَّ مِنْ نَفْسِیْ وَاَھْلِیْ وَمِنَ الْمَآءِ الْبَارِدِ۔
(سنن الترمذی ابواب الدعوات باب دعا داؤد اللّٰھم انی اسئلک حبک … الخ حدیث 3490)
ترجمہ:اے میرے اللہ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور ان لوگوں کی محبت جو تجھ سے پیار کرتے ہیں اور اس کام کی محبت جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے۔ اے میرے خدا! ایسا کر کہ تیری محبت مجھے اپنی جان، اپنے اہل و عیال اور ٹھنڈے شیریں پانی سے بھی زیادہ پیاری اور اچھی لگے۔
عربی الہام
حضرت مسیح موعودؑ
وَسِّعْ مَکَانَکَ
ترجمہ: تُو اپنے مکان کو وسیع کر۔
(تذکرہ صفحہ 444۔ایڈیشن 2023ء)
قصیدہ مع ترجمہ
شعر نمبر 26
أَمَّا النِّسَآءُ فَحُرِّمَتْ إِنْكَاحُهَا
زَوْجًا لَهُ التَّحْرِيْمُ فِي الْقُرْآنٖ
ترجمہ: عورتوں سے متعلق تو یہ حکم ہوا کہ اُن کا نکاح ایسے خاوند سے، جس کی حرمت قرآن میں آگئی، حرام کر دیا گیا۔