آسٹریلیا (رپورٹس)

لجنہ اماء اللہ نیوزی لینڈ کا سالانہ نیشنل سپورٹس ڈے

مکرمہ حمنہ احسن صاحبہ تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ نیوزی لینڈ کا نیشنل سپورٹس ڈے ۲۹؍نومبر ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ الفریسٹن کالج(Alfriston College)، آکلینڈ میں منعقد کیا گیا۔ اس میں آکلینڈ اور ہیملٹن کی مجالس کی ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ناصرات نے شرکت کی۔

دن کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور دعا سے ہوا۔ اس کے بعد پروگرام کے حوالے سے بعض اہم ہدایات پر مشتمل تفصیلی ہدایات دی گئی۔ دن کی پہلی نمایاں سرگرمی اجتماعی وارم اَپ اجلاس تھا جس نے شرکاء کو توانائی بخشی اور آنے والی سرگرمیوں کے لیے تیار کیا۔ اس کے بعد مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں رسہ کشی، انڈہ چمچ دوڑ، ۱۰۰؍میٹر دوڑ، تین ٹانگوں کی دوڑ، ریلے ریس، لانگ جمپ اور شاٹ پُٹ شامل تھے۔ ان مقابلہ جات کے ساتھ ساتھ دلچسپ ٹیم بلڈنگ ایکٹویٹیز بھی رکھی گئیں جن میں ہیومن ناٹ (Human Knot)، ہولا ہوپ پاس (Hula Hoop Pass)، ڈرامی اَپ (Draw me Up) اور ڈریس می اَپ (Dress Me Up) شامل تھیں۔

دوپہر کے کھانے کے بعد انعامات تقسیم کیے گئے جن میں انفرادی کارکردگی اور ٹیم کی کوششوں کو سراہا گیا۔

مجموعی طور پر ۱۲۷؍شرکا کی شرکت کے ساتھ سپورٹس ڈے بہت کامیاب رہا۔ الحمدللہ

(رپورٹ:مبارک احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: مجلس انصاراللہ جرمنی کی ماہ ستمبر ۲۰۲۵ء میں مختلف مساعی

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button