متفرق مضامین
نزلہ زکام اور کھانسی سے بچنے کے لیےقہوہ
اجزاء:
ادر ک کا ٹکڑا آدھ انچ
دار چینی کا ٹکڑا آدھ انچ
سو کھا د ھنیا پیسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
گڑ پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
لونگ تین عدد
کالی مرچ سات عدد
ہلدی پسی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
پانی ڈیڑھ کپ
ترکیب:
ایک دیگچی میں پانی ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں ۔ جب پانی ابلنے لگے تو اس میں دھنیا اور گڑ ڈال دیں۔ باقی تمام اجزاء کو کوٹ کر اس میں شامل کر دیں اور ہلدی ڈال کر اس کو پکائیں کہ پانی آدھا رہ جائے ۔پانی کو کسی برتن میں چھان لیں دن میں دو مرتبہ آپ اس قہوہ کواستعمال کر سکتے ہیں۔
سردی سےاور نزلہ زکام سے بچانےکے لیے بہت ہی مفید ہے ۔ موسم سرما میں ضرور استعمال کریں۔
مزید پڑھیں: قوتِ مدا فعت



