افریقہ (رپورٹس)

آئیوری کوسٹ کے ریجن فیرکے میں تربیتی و تبلیغی سیمینار کا انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ نارتھ ریجن کو مورخہ ۹؍نومبر ۲۰۲۵ء کو تربیتی و تبلیغی سیمینار کروانے کی توفیق ملی جس کا انعقاد فیرکے ریجن کی ایک جماعت لاتاہا کی مسجد میں عمل میں آیا۔ سیمینار کی صدارت نیشنل عاملہ کے نمائندہ مکرم دامبیلےصاحب نے کی۔ پروگرام میں نارتھ ریجن کی کل ۱۵؍جماعتوں کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ ۷؍لوکل مشنریز اور ۲؍ریجنل مشنریز نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور دعا سے ہوا۔ اس کے بعد درج ذیل موضوعات زیر بحث لائے گئے: سفارشات شوریٰ آئیوری کوسٹ ۲۰۲۵ء – ۲۰۲۶ء، نظام جماعت کی آگاہی اور ممبران کا آپسی بھائی چارہ کا ماحول کیسے بنایا جائے؟ پرانی بیعتیں اور نئے رابطے کیسے بحال کیے جائیں اور اس سلسلے میں صدران جماعت اور مشنریز کیسے مل کر ایک دوسرے کا تعاون حاصل کر سکتے ہیں؟ جلسہ سالانہ آئیوری کوسٹ اور اس میں نارتھ ریجن کی بہترین شرکت کیسے ممکن بنائی جائے؟ ریجنل لیول پر تجنید اور بجٹ کو کیسے اپڈیٹ کیا جائے اور سیکرٹریان مال کو کیسے متحرک کیا جائے؟ اور نارتھ ریجن کا ریجنل جلسہ-تواریخ اور مقام کا انتخاب۔

الحمد للہ، تمام نمائندگان نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی آراء اور سوالات کے ذریعہ سیمینار کو دلچسپ بنایا۔ سیمینار کل ۲؍اجلاسات پر مشتمل تھا۔ پہلا اجلاس ظہر کی نماز تک تھا اور کھانے کے وقفے کے بعد دوسرا اجلاس شروع ہوا جو چار بجے تک جاری رہا۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

اللہ تعالیٰ شاملین کے ایمان و عرفان میں برکت ڈالے اور جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کو ترقیات سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ:حافظ شہباز احمد۔مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ تنزانیہ کے وفد کی صدر مملکت تنزانیہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button