https://youtu.be/U3FcrvLkl48?si=PLbRuJeTKgeZZ7Aa&t=2758 اردو سوال بچو! میں گڈو پھر سےحاضر ہوں، ایک اور دلچسپ کھیل کے ساتھ۔آئیں! نام، چیز اور جگہ کھیلتے ہیں۔ آج حرف ’’ذ‘‘ سے الفاظ بتائیں۔ محاورہ بوجھیں یہ محاورہ اُس وقت بولتے ہیں جب کسی کو توجہ دلانی ہو کہ نیکی کو اس طرح کرنا چاہیے کہ اس کا کوئی بدلہ نہ چاہا جائے۔ ذرا سوچ سمجھ کر بوجھیں۔ راستہ تلاش کریں کتاب ’’مسیح ہندوستان میں‘‘ دیے گئے حضرت عیسٰیؑ کے سفرِِ کشمیر کے نقشے کوگوگل میپ Google Map پر تلاش کریں۔ بچوں کے الفضل کا سوالنامہ 1: 30 نومبر کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کس تقریب سے خطاب فرمایا؟2: ہیومینٹی فرسٹ کا آغاز کس سال میںہوا تھا؟3:ہیومینٹی فرسٹ کا آغاز کس خلیفۃ المسیح نے فرمایا؟4: برطانیہ کے کس حصے میں جماعت احمدیہ نے پہلی نئی مسجد کی تعمیر کی ہے؟5: یہ مسجد کس ملک کی کس ذیلی تنظیم نے بنائی ہے؟6: اس مسجدکا افتتاح کب اور کس نے کیا؟ الفاظ بنائیں نمایلمھ یہ اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ہے۔ اس کے علاوہ آپ اور بھی الفاظ بنا سکتے ہیں: ……. ……. ……. ……. ……. …….……. ……. …….……. ……. ……. ……. ……. …….……. ……. …….……. ……. ……. ……. ……. …….……. ……. …….……. ……. ……. ……. ……. …….……. ……. ……. گذشتہ شمارے کے درست جواب: الفاظ بنائیں: الرزّاق، رال، رزق، زرق، قال۔بچوں کے الفضل کا سوالنامہ: 1:نمازِ جنازہ کی سجدہ گاہ نہیں ہوتی،2:عید کے دن تو چاند گرہن اور سورج گرہن نہیں ہو سکتا، کیونکہ قمری ماہ کی ایک اور دس تاریخ کو گرہن نہیں لگتا۔3: مؤذن تکبیر کو دہرائے گا۔ 4: سفید اور کالے دھاگے سے مراد دن اور رات ہیں۔ 5: سورج عین سر پر ہوگا۔محاورہ بوجھیں: ہاتھوں کے طوطے اڑنا